وکلاء کی ہنگامہ آرائی،چیف جسٹس نے جاری کئے نوٹس،کس کس کو بلا لیا؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی آئی سی واقعہ کے بعد سیکرٹری ہائیکورٹ بارنے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہنگامہ آرائی کی اور وکلاء کو کمرہ عدالت سے نکالا جس پر عدالت نے سیکرٹری اسلام آباد ہائیکورٹ بارکوشوکازنوٹس کر دیا،چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ نےسیکرٹری بارکونوٹس جاری کیا
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیکرٹری بارکا وکالت کا لائسنس معطل کردیا ،شوکاز نوٹس میں کہا گیا کہ کیوں نہ سیکرٹری بارکے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کریں؟ عدالتی کارروائی کے دوران عمیربلوچ نے وکلاکوزبردستی باہرنکالا، عمیربلوچ روسٹرم پرآئےان کارویہ پیشہ وارانہ نہیں تھا،اسلام آباد ہائیکورٹ نے ہنگامہ آرائی کیس 19 دسمبرکوسماعت کیلئے مقررکردیا
عدالت نے وائس چیئرمین پاکستان بارکونسل،صدرسپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کو بھی نوٹس جاری کر دیئے، ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نیازاللہ نیازی کوبھی نوٹس جاری کیا گیا، عدالت نے 19 دسمبرکوسیکرٹری ہائیکورٹ بارعمیربلوچ سمیت فریقین کو طلب کیا ہے،
سانحہ پی آئی سی، کتنے وکلاء پر مقدمات درج ہو گئے؟ اور کیا دفعات شامل کی گئیں؟ اہم خبر
الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے،وکلاء کی ہڑتال،سائلین خوار،گرفتاریوں کے لئے ٹیمیں تشکیل
سانحہ پی آئی سی، وزیراعلیٰ پنجاب عثما ن بزدار کی طلبی ہو گئی
واضح رہے کہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں گزشتہ روز مشتعل وکلا نے فیاض الحسن چوہان کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا تھا،صوبائی وزیر کو موقع پر موجود صحافیوں نے وکلا سے بچایا تھا،فیاض الحسن چوہان نے پریس کانفرنس میں وکلاء تشدد سے بچانے والے صحافی سرفراز خان اور دیگر میڈیا کا شکریہ ادا کیا۔
پی آئی سی حملے کے مقدمات میں نامزد وکلا کی گرفتاریوں کیلئے کریک ڈاؤن کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں انویسٹی گیشن ونگ نے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دیں۔ ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں نامزد وکلا کو گرفتار کیا جائے گا، دوسرے مرحلے میں فوٹیجز کی مدد سے گرفتاریاں کی جائیں گی، پولیس اب تک 34 وکلا کو گرفتار کرچکی ہے