شابنگ بیگ پر پابندی ، عدالت نے ایسے ریمارکس دیئے کہ فیکٹری مالکان نے سر پکڑ لئے

0
42

لاہورہائیکورٹ، شاپنگ بیگز کے استعمال کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عدالت نے شاپنگ بیگز پر پابندی سےمتعلق قانونی مسودہ کی کاپی پیش کرنے کا حکم دیدیا، عدالت نے چیف سیکرٹری پنجاب ودیگر کو آیندہ سماعت پر رپورٹ پیش کرنے کا بھی حکم دیا،

عدالت نے دوران سماعت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ چند لاکھ افراد کےروزگار کی وجہ سے کروڑوں افراد کی زندگی کو خطرے میں نہیں ڈالا جاسکتا، حکومت کو یہ بھی دیکھنا چاہیے کہ پابندی سے متاثر افراد کا ازالہ کیسےکیاجائے،جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی

واضح رہے کہ شاپنگ بیگ پر پنجاب میں پابندی کو عدالت میں چیلنج کیا گیا تھا،عدالت میں دائر درخواست میں کہا گیا تھا کہ پنجاب میں شاپنگ بیگ پر پابندی کی وجہ سے لاکھوں لوگ بے روزگار ہو جائیں گے

دو روز قبل لاہور میں شاپنگ بیگ پر پابندی کے خلاف پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاج بھی کیا گیا تھا.

پلاسٹک بیگ پر پابندی لگی تو خواجہ سراؤں نے ایسا کام کیا کہ شہری داد دینے پر مجبور

قبل ازیں لاہور ہائی کورٹ کےجسٹس جواد الحسن نے 6صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کیا

تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پولی تھین بیگز پرپابندی کے ممکنہ قانون کے حوالے سے آگاہی مہم چلائی جائے ،چاروں ورکنگ گروپس تمام اسٹیک ہولڈرز کا موقف سنیں،پنجاب حکومت فوری ورکشاپس کا انعقاد کرے ،ورکشاپ میں تمام تنظیموں کے عہدیداروں کو شامل کیا جائے ،

رنگ گورا کرنے کیلئے کاسمیٹکس کا استعمال کیسا ہے؟ زرتاج گل نے کیا اہم انکشاف

دوسری جانب جاب بھر کے سرکاری سکولوں میں شاپنگ بیگز اور پلاسٹک کے تھیلوں پر پابندی عائد کردی گئی۔محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے تمام سرکاری سکولوں کے ہیڈ ماسٹرز کومراسلہ جاری کیا ہے جس میں سکولوں میں شاپنگ بیگز اور پلاسٹک کے تھیلے استعمال کرنے پر پابندی سے آگاہ کیا گیا ۔

پلاسٹک بیگز پر پابندی، زرتاج گل نے عوام سے بڑا مطالبہ کر دیا

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی کہا ہے کہ پولیتھین بیگ پر پنجاب حکومت بھی پابندی لگائے گی ۔کابینہ میں پولیتھین بیگ کی پابندی کےلئے سمری بھیج دی ہے ۔

Leave a reply