توشہ خانہ نیب تحقیقات،عدالت نے درخواست نمٹا دی

0
34
bushra bibi

اسلام آباد ہائی کورٹ، توشہ خانہ نیب تحقیقات ،عمران خان اور بشری بی بی کی نیب طلبی کے خلاف کیسز کی سماعت ہوئی

کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور بابر ستار نے کی،عمران خان کے وکیل خواجہ حارث عدالت میں پیش ہوئے ،نیب پراسیکیوشن ٹیم عدالت میں پیش ہوئی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی نیب کی انویسٹیگیشن کو نہیں روک رہا،وکیل عمران خان ، خواجہ حارث نے کہا کہ میں حقائق کو جانتا ہوں،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ابھی ہم نے حقائق پر جانا نہیں ہے،نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ہم نے دو نوٹس عمران خان کو جاری کئے ہیں،وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ آپ کے بھیجے گئے نوٹسز پر جواب جمع کروایا ہے،

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے نیب پراسیکیوٹر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ نیب ترامیم کے تحت اپ نے بتانا ہے کہ آپ کہا سٹینڈ کر رہے ہیں، چیف جسٹس نے نیب وکیل سے استفسار کیا کہ آپ قانون قاعدے کو فالو کریں گے،آپ پھر اس طرح کا نوٹس بھیج دیں گے تو ہم واپس وہیں کھڑے ہوں گے،نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ عمران خان نے دو نوٹس چیلنج کئے تھے، عمران خان کو اس کے بعد تیسرا نوٹس بھیجا جو وہ وصول کر چکے،پہلے دو نوٹسز کی حد تک ان کی درخواست غیر موثر ہو چکی ہے،

نیب نوٹسز کیخلاف عمران خان، بشریٰ بی بی کی درخواستیں نمٹا دی گئیں ،عدالت نے کہا کہ آئندہ نوٹس سپریم کورٹ فیصلوں کے مطابق قانون کے تحت بھیجے جائیں، عدالت نے نیب کو قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے کاروائی آگے بڑھانے کی ہدایت کر دی، عدالت نے کہا کہ نیب کو کاروائی اور تحقیقات سے نہیں روک سکتے، عمران خان تفتیش میں شامل نہیں ہو رہے تو نیب قانون کے مطابق کاروائی کا مجاز ہے،

عدالت نے عمران خان کو 13 مارچ کو سیشن کورٹ میں پیش ہونے کا حکم دیا

نیب ٹیم توشہ خانہ کی گھڑی کی تحقیقات کے لئے یو اے ای پہنچ گئی، 

قیام پاکستان سے اب تک توشہ خانہ کے تحائف کی تفصیلات کا ریکارڈ عدالت میں پیش

بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات

وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے

Leave a reply