جج ویڈیو سیکنڈل میں اہم پیشرفت، عدالت نے ناصر بٹ کو بڑا حکم دے دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جج وڈیو اسکینڈل کیس میں مرکزی ملزم ناصربٹ نے پاکستانی ہائی کمیشن لندن کیخلاف درخواست دائر کر دی ،جس پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے ناصربٹ کوپاکستان میں درج مقدمے میں شامل تفتیش ہونیکی ہدایت کر دی .عدالت نے ناصربٹ اور ان کی فیملی سےمتعلق درج مقدمات پر تفتیشی افسر سے جواب طلب کر لیا.

جج ویڈیو اسکینڈل، ہاں ویڈیو میں نے بنائی، ملزم کا اعتراف

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ ناصربٹ اس ملک کے قانون کو مدنظر رکھتے ہوئے ملک آجائیں،چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ناصربٹ کے وکیل کو ہدایت کی کہ ناصربٹ پاکستان آکر تفتیش جوائن کریں،عدالت ناصربٹ کوتحفظ دیگی مگر اس کیلیے پیش ہونا لازم ہے،

ناصربٹ کے وکیل نے کہا کہ میں دستاویزات جمع کرنا چاہتا ہوں مگر تصدیق نہیں کررہے،چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے استفسار کیا کہ یہ دستاویزات کس چیز کی ہیں؟ وکیل نصیر بھٹہ نے کہا کہ یہ دستاویزات احتساب عدالت کے فیصلے سے متعلق ہیں،

ویڈیو سیکنڈل، ناصر جنجوعہ کے خلاف شواہد نہیں ملے، ایف آئی اے،جج کا کیس سننے سے معذرت

ویڈیو سیکنڈل، ناصر جنجوعہ کے خلاف شواہد نہیں ملے، ایف آئی اے،جج

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ اس کیس میں تھرڈ پارٹی کیسے دستاویزات دے سکتی ہے؟یہ صرف اس کیس کا معاملہ نہیں، کہیں بھی ایسا ممکن نہیں،کرمنل کیس میں تھرڈ پارٹی اپیل نہیں کرسکتی، وکیل ناصر بٹ نے کہا کہ ہائی کمیشن کی ڈیوٹی ہے کہ وہ میری دستاویزات کی تصدیق کرے،

جیل جا کر مر جاؤنگا، ویڈیو سیکنڈل کے ملزم میاں طارق کی عدالت میں فریاد

ویڈیو سیکنڈل، جج کی ویڈیو کس نے بنائی ؟ آخر گرفتار ہو ہی گیا

چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ناصربٹ کے وکیل سے استفسارکیا کہ یہ دستاویزات ہیں کیا؟ جس پر وکیل نے کہا کہ دستاویزات میں ناصربٹ اور جج ارشد ملک کی وڈیو اور آڈیو ٹرانسکرپٹ ہے، دستاویزات میں بیان حلفی ہے، جس میں ارشد ملک کےبیان حلفی کا جواب ہے، ان دستاویزات میں درخواست گزار اورجج ارشد ملک کی ملاقات کی فرانزک رپورٹ ہے،

چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ناصربٹ سے متعلق ہدایت کی کہ آپ اپنا بیان رکارڈ کرائیں، تفتیش کا حصہ بنیں، ناصر بٹ کے وکیل نے کہا کہ میرے موکل کو سیکیورٹی اور تحفظ چاہیے،چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ درخواست گزار تفتیش کا حصہ کیوں نہیں بننا چاہتے ہیں،ناصر بٹ کے وکیل نے کہا کہ میرے خلاف ایف آئی آر درج ہے چیف جسٹس نے کہا کہ کیا درخواست گزار کرمنل پروسینڈنگ کا حصہ ہے؟ وکیل نے کہا کہ نوٹری کا کام صرف دستاویزات کی تصدیق کرنا ہے، دستاویزات کو چیک کرنا نہیں،قانون اجازت دیتا ہے کہ ہم اس میں شواہد جمع کرسکتے ہیں،

چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا کہ تاریخ بتائیں جس دن درخواست گزار ضرور شامل تفتیش ہوگا،وکیل نے کہا کہ اس ایف آئی آر کو منگوا کرختم کریں کہ کیسے میرے اوپر ایف آئی آر درج کی گئی،ہمیں ایف آئی اے ہراساں کررہی ہے،میرے موکل کو سیکیورٹی کی ضرورت ہے، عدالت نے کہا کہ یہ عدالت درخواست گزار کی سیکیورٹی کی ضمانت دیتی ہے

جج ارشد ملک ویڈیواسکینڈل ،سپریم کورٹ نے تمام درخواستیں خارج کر دیں

عدالت نے استفسار کیا کہ ناصربٹ کی فیملی کو ہراساں کرنےسے متعلق ابھی تک کیا ہوا،جس پر وکیل نے کہا کہ ہمارے بچے ہیں جو طالبعلم ہیں انہیں ہراساں کیا جارہا ہے،ناصربٹ کےبھتیجے حمزہ کو صرف لیپ ٹاپ پکڑنے پر 14 روزہ ریمانڈ دیا گیا،

جج ویڈیو اسکینڈل،کیس کی سماعت 28 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے جج ارشد ملک کی ویڈیو جاری کی تھی جس کے بعد احتساب عدالت کے جج کی خدمات دوبارہ لاہور ہائیکورٹ کے سپرد کر دی گئیں، جج ارشد ملک نے حلف نامے میں ویڈیو کو جعلی قرار دیا اور کہا کہ مجھے دھمکیاں دی گئیں اور بلیک میل کرنے کی کوشش کی گئی.

Shares: