کیسوں کی تفصیلات فراہمی ، عدالت نے شیر افضل مروت کی درخواست نمٹا دی
اسلام آباد ہائی کورٹ،پی ٹی آئی ایم این اے شیر افضل مروت کی کیسوں کی تفصیلات فراہمی کا کیس پر سماعت ہوئی
نیب ، ایف آئی اے اور پولیس نے عدالت میں کیسوں کی تفصیلات جمع کروادیں ،کیسوں کی تفصیلات فراہمی پر عدالت نے شیر افضل مروت کی درخواست نمٹا دی،جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے شیر افضل مروت کی درخواست پر سماعت کی، نیب پراسیکیوٹر رافع مقصودنے کہا کہ شیر افضل مروت کے خلاف نیب میں کوئی کیس درج نہیں ، ایف آئی اے نے کہا کہ ایف آئی اے میں بھی شیر افضل مروت کے خلاف کوئی کیس درج نہیں ،اسٹیٹ کونسل نے کہا کہ شیر افضل مروت کے خلاف پولیس کے پاس چار مقدمات درج ہیں،شیر افضل مروت نے کہا کہ اسٹیٹ کونسل جن کیسوں کی بات کر رہے ہیں ان میں میری عبوری ضمانت ہے،عدالت نے کیسوں کی تفصیلات فراہمی پر شیر افضل مروت کی درخواست نمٹا دی.
جیل میں عمران خان سے ملاقات کے دوران دو”فرشتے” بھی موجود ہوتے ہیں،شیر افضل مروت
تحریک انصاف کے رہنما، رکن قومی اسمبلی شیرافضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان سے ملاقات کے دوران ایک فرشتہ عمران خان اور ایک ہمارے ساتھ موجود ہوتا ہے، وہ اہلکار ہماری تمام گفتگو سنتے ہیں،قانون کے مطابق وکیل اور مؤکل کے درمیان بات چیت میں کوئی حائل نہیں ہو سکتا، عدالت نے اس ضمن میں جیل حکام کو طلب کیا اور دو احکامات جاری کیے،عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ عمران خان اور وکلاء کی ملاقات کے دوران گفتگو کوئی نہیں سنے گا، عدالت نے یہ بھی حکم دیا کہ وکلاء کے ساتھ باعزت طریقے سے پیش آیا جائے،جیل حکام کا مؤقف ہے کہ ہفتے میں صرف 2 ملاقاتیں ہو سکتی ہیں، تاہم عدالت نے جیل حکام کے اس مؤقف کو مسترد کر دیا ہے، عدالت نے پیر سے ہفتے تک عمران خا ن سے ملاقات کرانے کا حکم دے دیا ہے، الیکشن کے دنوں میں ہمیں بہت تکلیف ہوئی، ہمارے کاغذات لے لیے جاتے تھے، بہت ساری اہم معلومات خان صاحب تک نہیں پہنچنے دی گئیں،سپریم کورٹ میں ہم نے انتخابات سے متعلق پاکستان کی تاریخ کا اہم ترین کیس دائر کیا ہے، توقع رکھتے ہیں کہ ہمیں انصاف ملے گا، اگر فل کورٹ بنا دیا جائے تو بہتر ہو گا،سپریم کورٹ کے بعد کوئی فورم نہیں، پوری قوم کی امیدیں سپریم کورٹ سے وابستہ ہیں، مینڈیٹ پر جو ڈاکا ڈالا ہے ہم توقع کرتے ہیں سپریم کورٹ اسے واپس کرے گی، عمر ایوب سے میرے کوئی اختلافات نہیں، جب بھی ملوں گا گلے لگ کر کر ملوں گا.
شیر افضل مروت نے بیرسٹر گوہر کو گلے لگا لیا
بیرسٹر گوہر کیخلاف بیان، شیر افضل مروت کو نوٹس جاری
بیرسٹر گوہر شریف آدمی ہیں لیکن ان کی کارکردگی اطمینان بخش نہیں تھی،شیر افضل مروت
مبینہ دھاندلی،شیر افضل مروت نے تحقیقات کےلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی
دھاندلی کیخلاف احتجاج،شیرافضل مروت،شعیب شاہین و دیگر کیخلاف مقدمہ درج
شیر افضل مروت کا مریم اورنگزیب کیخلاف فوجداری کارروائی کا اعلان
شیر افضل مروت نے مولانا فضل الرحمان کو سب سے بڑا ڈاکو قرار دے دیا