اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کی نااہلی کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی-

باغی ٹی وی:مبینہ بیٹی ٹیریان جیڈ وائٹ کو کاغذات نام زدگی میں ظاہر نہ کرنے پر عمران خان کو نااہل کرنے کی درخواست کی سماعت آج اسلام آباد ہائی کورٹ کا لارجر بینچ نے کی،لارجر بینچ چیف جسٹس عامر فاروق، جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس ارباب محمد طاہر پر مشتمل ہے، لارجربینچ بنانےکا فیصلہ سنگل بینچ پر اعتراض کے بعد چیف جسٹس نے کیا تھا ۔

دوران سماعت عدالت نے عمران خان کیخلاف درخواست گزار کی نئی دستاویزات ریکارڈ پر رکھنے کی درخواست منظور کر لی-

درخواست گزار شہری محمد ساجد کےوکیل سلمان اکرم نےکہا کہ میں بھی کچھ دستاویزات جمع کراناچاہتا ہوں،عدالت کچھ وقت دیدے تاکہ میں بھی دستاویز ات جمع کروا دوں،عدالت نے عمران خان کی مزید دستاویزات جمع کرانے کی استدعا منظور کر لی-

وکیل درخواست گزارسلمان اسلم بٹ نے کہا کہ عمران خان کو کیس کے میرٹ پر تحریری جواب جمع کرانا چاہئے، عمران خان پارٹی کے سربراہ ہیں ان کے خلاف کیس قابل سماعت ہے، عمران خان ممبر اسمبلی نہ بھی ہوں تو بھی کیس قابل سماعت ہیں، ان کو میرٹ پر جواب بھی ابتدائی جواب کے ساتھ ہی دینا چاہئے-

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کے خلاف نئی دستاویزات جمع کرانے کی درخواست دائر کی گئی تھی،دستاویزات میں عمران خان کی 7 نشستوں سے ضمنی الیکشن میں کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی شامل تھانئی دستاویزات سے متعلق درخواست میں عمران خان کے خلاف ٹیریان وائٹ کیس سے متعلق پرانے فیصلے بھی شامل کیے گئے ہیں۔

شہری محمد ساجد کی درخواست میں سابق وزیر اعظم عمران خان پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے 2018 کے عام انتخابات کے کاغذات نامزدگی میں اپنی مبینہ بیٹی ٹیریان جیڈ وائٹ کی تفصیلات ظاہر نہیں کیں۔

Shares: