شہبازشریف خاندان کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم ، شریف فیملی حل تلاش کرنے کے راستے تلاش کرنے لگی

0
36

لاہور:شہبازشریف خاندان کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم ، شریف فیملی حل تلاش کرنے کے راستے تلاش کرنے لگی،اطلاعات کےمطابق احتساب عدالت میں نیب کی درخواست منظور، شہباز شریف فیملی کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم، عدالت نے شہباز شریف ، حمزہ شہباز، نصرت شہباز اور دیگرکے اثاثے منجمد کرنے سے متعلق محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

3 لاکھ 73 ہزار58 پیکٹ گٹکا بھٹی میں جلا کرتلف، پنجاب فوڈ اتھارٹی حرکت میں آگئی

تفصیلات کے مطابق عدالت نے شہباز شریف کی فیملی کے اثاثے منجمد کرنے کی درخواست پرفیصلہ سنا دیا ہے، عدالت نے شہبازشریف اوران کی فیملی ممبران کے اثاثے منجمد کرنے کی اجازت دے دی ہے۔نیب کے سپشل پراسکیوٹر حافظ اسد اعوان نے دلائل دیئے کہ نیب نے شہباز شریف اورفیملی ممبران کی جائیداد ریکارڈعدالت میں جمع کرا دیا گیا تھا۔

پرتشدد کارروائی فیاض الحسن چوہان میدان میں آگئے ،کیاہونے جارہا ہے یہ بھی بتادیا

یاد رہے کہ نیب نے شہباز شریف اوران کی فیملی کے اثاثے منجمد کرنے کی درخواست دائر کی تھی، احتساب عدالت کے جج چودھری امیرمحمد خان نے درخواست منظورکرلی ہے اور عدالت نے شہبازشریف، حمزہ شہباز و دیگر فیملی ممبران کی جائیداد منجمد کرنے کا حکم دیدیا ہے۔دوسری طرف یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ شریف فیملی نے احتساب عدالت کے فیصلے کے بعد ریلیف لینے کے لیے کسی کی تلاش میں‌ ہیں‌

وکلاگردی کی انہتا،مریضوں کولگی آکسیجن اتاردی 12جاں بحق دیگرموت وحیات کی کشمکش میں

Leave a reply