جواب کہاں ہے؟ آپ وقت کا ضائع کیوں کر رہے ہیں؟ عدالت سندھ حکومت پر برہم

14 سالہ جویریہ کو چھ ماہ بعد عدالتی حکم پر راجن پور سے کروایا گیا بازیاب

سندھ ہائیکورٹ .الیکشن کمیشن کے نامکمل کورم اور اقدامات کی قانونی حیثیت کا معاملہ ،لارجر بینچ کی تشکیل کے لیے ایم کیو ایم پاکستان کی درخواست کی سماعت ہوئی

جواب جمع نہ کرانے پر عدالت نے سندھ حکومت پر اظہار برہمی کیا، عدالت نے چیف سیکرٹری سے 19 جنوری تک جواب طلب کرلیا، وکیل ایم کیو ایم نے کہا کہ ہم نے الیکشن رولز، نوٹی فکیشن کو چیلنج کیا ہے،سرکاری وکیل نے کہا کہ درخواست گزار نے الیکشن شیڈول کا نوٹیفکیشن چیلنج کیا ہے،عدالت نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ آپ کا جواب کہاں ہے؟ آپ وقت کا ضائع کیوں کر رہے ہیں، جواب کیوں نہیں دے رہے؟ اگر آئندہ سماعت پر جواب نہ آیا تو چیف سیکرٹری کو ذاتی حیثیت میں طلب کریں گے، جسٹس کے کے آغا نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سمجھ سے بالاتر ہے کہ سندھ حکومت جواب جمع نہیں کرا رہی، آپ کہتے ہیں درخواست غیر موثر ہوگئی مگر تحریری شکل میں جواب کہاں ہے؟

طارق منصورایڈوکیٹ نے کہا کہ ہم نے لارجر بینچ تشکیل دینے کی استدعا کر رکھی ہے، 15 جنوری کو الیکشن ہیں پہلے کی تاریخ دی جائے،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ فوری سماعت سے متعلق درخواست دائر کرسکتے ہیں، کنور نوید جمیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن نامکمل ہونے باعث ان کے فیصلے قانونی حیثیت نہیں رکھتے،درخواست میں کہا گیاکہ حلقہ بندیوں کے متعلق بھی الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن غیر قانونی ہے،جب نوٹیفکیشن جاری کیا گیا اس وقت کمیشن میں پنجاب اور خیبر پختون خواہ کے نمائندے نہیں تھے، درخواست ایم کیو ایم ڈپٹی کنوینئر کنور نوید جمیل نے دائر کررکھی ہے

عمران خان چوری کے مرتکب پارٹی سربراہی سے مستعفی ہونا چاہیے،عطا تارڑ

نااہلی فیصلہ، احتجاج میں چند لوگ کیوں نکلے؟ عمران خان برہم

وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے عمران خان کیخلاف مقدمہ درج کروانے کا اعلان کیا ہے

ویڈیو، اللہ کرے میں نااہل ہو جاؤں، عمران خان اپنی نااہلی کو بھی درست قرار دے چکے

عمران خان نا اہل قرار
میاں بیوی نے مل کر قومی خزانے کو لوٹا، مریم نواز کا عمران خان کی نااہلی پر ردعمل

تحریک انصاف نے پاکستان کے کئی شہروں میں احتجاج کا اعلان کر دیا ہ

Comments are closed.