سانپوں کی شہزادی معروف گلوکارہ رابی پیر زادہ کے وارنٹ گرفتاری جاری
لاہور : سانپوں کی شہزادی معروف گلوکارہ کی شامت آگئی ، جوڈیشل مجسٹریٹ حارث صدیقی نے عدالت میں پیش نہ ہونے پر معروف گلوکارہ رابی پیر زادہ کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔
بھارتی حربے ناکام ، سارک کانفرنس کے جلدی انعقاد پر تمام ممبر ممالک متفق ، کسی بھی وقت ہوسکتی ہے
ذرائع کےمطابق آج جوڈیشل مجسٹریٹ حارث صدیقی نے گلوکارہ رابی پیرزادہ کیخلاف غیر قانونی طور پر مگرمچھ،اژدھےرکھنے کے کیس کی سماعت کی، ڈسٹرکٹ وائلڈ لائف افسر تنویر جنجوعہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنید حسن سکھیرا اور سرکاری وکیل فلک شیر رانجھا پیش ہوئے،لیکن سانپوں کی شہزادی بڑے بڑے دعوں کے باوجود نظر نہ آئیں
بریک تھرو ! میاں شہباز شریف نے وزیراعظم کو فون کرکے اظہار ہمدردی کرکے سب کو حیران کردیا
ذرائع کےمطابق رابی پیرزادہ پیش نہ ہونے پر عدالت نے رابی پیرازدہ کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے، رابی پیرزادہ کی جانب سے وکیل عابد سیال نے وکالت نامہ جمع کروا دیا، ملزمہ کے وکیل نےموقف اختیار کیا کہ وائلڈ لائف کی سرچ رپورٹ عدالت میں پیش نہیں کی گئی ،عدالت کیس اگلی تاریخ تک ملتوی کرنےکا حکم دے۔
تعلیمی بحران حل کرنے کے لیے لاہور میں 100 نئے سرکاری سکول بنانے کا فیصلہ |
رابی پیز زادہ کے وکیل کے جواب میں جواب دیتے ہوئے سرکاری وکیل نے کہا کہ ملزمہ نےغیر قانونی طور پر اژدھے اور مگر مچھ پال رکھے ہیں، رابی پیرزادہ کا یہ اقدام انتہائی غیر قانونی اور خطرناک ہے، رابی پیر زادہ کا یہ اقدام آئین کےسیکشن 9 اور 12 کے مترادف ہے