السلام اباد:کوویڈ 19 کا مطلب ہے اس میں 19 پوائنٹس ہیں، وفاقی وزیر موسمیات کی نئی تحقیق ،اطلاعات کے مطابق حکومتی وزرا کی طرف سے کرونا سے متعلق مبہم اورغیرضروری گفتگو نے عوام کو پریشان کردیا ہے، وفاقی وزیرکا یہ کہنا کہ کرونا کے انیس پوائنٹس ہیں‌ ایک ناقابل یقین بات کہہ دی

باغی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیرموسمیات زرتاج گل نے پی ٹی وی کے ایک پروگرام میں اینکرکے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کوویڈ 19 کا مطلب ہے اس میں 19 پوائنٹس ہیں،

ذرائع کےمطابق وفاقی وزیرکی طرف سے اس قسم کی بحث کے بعد ڈاکٹرزاورطبی ماہرین بھی حیران رہ گئے ہیں کہ ایک خاتون کیسے لوگوں کوبغیرکسی چیز کا علم رکھنے کے گمراہ کررہی ہو

دوسری طرف سوشل میڈیا پروفاقی وزیرموسمیات کی اس نئی اورعجیب منطق کے حوالے سے ایک بحث چھڑگئی ہے، یاد رہے کہ وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری بھی ایسے ہی ایک بہت بڑی عجیب منطق بیان کرکے طبی ماہرین کے لیے درد سربن گئے ہیں‌

Shares: