گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے2 مریض انتقال کرگئے
ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے مزید 2 مریض انتقال کرگئے۔
قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثر مزید 2 افراد انتقال کر گئے جبکہ 159 مریضوں کی حالت نازک ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے22 ہزار679 ٹیسٹ کئےگئے جس میں 578افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔ این آئی ایچ کا مزید کہنا ہے کہ کورونا کے 159 مریضوں کی حالت نازک ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 2.55 ریکارڈ کی گئی۔
COVID-19 Statistics 18 August 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 22,679
Positive Cases: 578
Positivity %: 2.55%
Deaths: 02
Patients on Critical Care: 159— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) August 18, 2022
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سندھ میں کورونا کیسز میں اضافے میں اضافہ دیکھنے میں آیا تھا جس پر این سی او سی کے سربراہ میں وفاقی وزیر صحت نے اہم فیصلے کیئے تھے. وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے اس وقت این سی او سی کو سندھ محکمہ صحت سے رابط کرنے کی ہدایت کی تھی.
وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا تھا کہ: این سی او سی کی ٹیم سندھ کے محکمہ صحت سے مل کراچی میں کنٹرول کے لیے مربوط حکمت عملی طے کرگی اور خصوصا کراچی میں کورونا وائرس کے کنٹرول کے لیے صوبائی سطح پر حکمت عملی بنائی جائے گی.
وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے مزید کہا تھا کہ: کورونا کنٹرول کے لیے ٹیسٹنگ اور کنٹیکٹ ٹریسنگ کو بڑھایا جائے گا. جبکہ کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کرایا جائے گا اور ہجوم والی جہگوں پر ماسک کا استعمال کرنا لازمی قرار دیا تھا.
علاوہ ازیں وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے اہم پیغام بھی جاری کیا تھا جس میں کہا گیا کہ: کرونا وائرس سے پچاو کیلئے موثر اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں، کروانا وائرس سے نمٹنے کیلئے این سی او سی میں روزانہ کی بنیاد پر اجلاس ہوتا ہے جبکہ کرونا وائرس سے کی صورت کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے.