وزیر اعظم کے سی پیک بارے مثبت ریمارکس،چین کا بھی خیر مقدم

دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا جائے
0
105
pak china cpec

بیجنگ: چین نے وزیر اعظم شہباز شریف کی طرف سے سی پیک کے بارے میں مثبت ریمارکس کا خیرمقدم کیا ہے-

باغی ٹی وی : چینی دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا سی پیک اہم منصوبہ ہے، پاکستان اور چین کے درمیان بندرگاہوں، ٹرانسپورٹیشن انفرااسٹرکچر، توانائی اور صنعت جیسے شعبوں میں تعاون کے ابتدائی نتائج سامنے آ چکے ہیں، پچھلے سال، دونوں فریقوں نے سی پیک کے آغاز کی 10 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا تھا، دونوں ممالک کے رہنماؤں نے سی پیک کے حوالے سے نئی مشترکہ مفاہمت پر بھی اتفاق کیا، چین پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے تیار ہے اور دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا جائے تاکہ دونوں ممالک کے عوام تک سی پیک کے ثمرات پہنچ سکیں۔

کوئٹہ : بجلی کی تاریں چوری کرنیوالے 3 افراد گرفتار،1 کروڑ سے زائد کا سامان …

محمود خان پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے چیئرمین بن گئے،الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن جاری

لیکشن کی تیاریاں زوروں سے شروع،امیدوار متحرک

Leave a reply