سی پیک کے تحت نئے منصوبوں پر رواں سال کام کا آغاز ہوگا، مرد سعید

باغی ٹی وی : وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ سی پیک کے تحت پسماندہ علاقوں کو ترقی دینے کیلے متعدد نئے منصوبوں پر اس سال کام کا آغاز ہوگا .سی پیک پورے علاقے کی معاشی ترقی کی راہ ہموار کریگا .

سندھ کے پہلے بڑے موٹروے سکھر حیدرآباد 300 کلومیٹر کی ایکنیک سے منظوری کے بعد اس مالی سال کام کا آغاز ہو جائے گا.ملتان سکھر پچھلے سال مکمل کو کر ٹریفک کیلے کھول دیا گیا تھا

حویلیاں مانسہرہ کے بعد اس سال حویلیاں تھاکوٹ بھی مکمل ہوکر ٹریفک کیلے کھول دیا گیا.زوب کچلاک مغربی رووٹ پروکیورمینٹ سٹیج پر ہے اور اس سال کام کا آغاز ہوگا .حوشاب اواران 146 کلومیٹر بھی پروکیورمینٹ سٹیج پر ہے اور نومبر میں آغاز ہوگا جو دو سال میں مکمل کیا جائے گا

اواران نل مغربی رووٹ 168 کلومیٹر پر کام کا آغاز مارچ 2021 میں ہوگا. ڈی آئ خان یاریک ژوب 235 کلومیٹر کیلے این ایچ اے کی تیاری مکمل، فنانسنگ کے بعد کام کا فورا” آغاز ہو جائے گا .اسکے علاوہ سوات موٹروے کا دوسرا فیز اس سال دسمبر میں شروع کو جائے گا.دیر چترال موٹروے کی فیزیبلیٹی پر بھی کام شروع ہو گیا .سیالکوٹ کھاریاں راولپنڈی موٹروے وے کی فیزیبلیٹی کا آغاز ہو چکا ہے

موجودہ حکومت نہ صرف سی پیک کے منصوبوں کی بروقت تکمیل نئے منصوبوں کا آغاز بلکہ اسکے ساتھ پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت نئے موٹروے منصوبوں کا بھی آغاز کر رہی ہے.

Shares: