سی پیک اتھارٹی….اپوزیشن بول پڑی، اہم اعلان کر دیا
سی پیک اتھارٹی کے قیام پر اپوزیشن جماعتیں بھی میدان میں آ گئیں، سی پیک اتھارٹی کے حوالہ سے اپنا موقف دے دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ سی پیک اتھارٹی کی کمیٹی تجویز میں بنیادی نقائص تھے ،کمیٹی نے مسترد کر کے اتھارٹی آرڈننس میں اصلاحات کا کہا تھا،سینیٹ میں سی پیک اتھارٹی آرڈیننس مسترد کرنا پڑے گا،
احسن اقبال نے مزید کہا کہ سی پیک کو اتھارٹی کی نہیں بجٹ کی ضررت ہے کمیٹی نے مسترد کرکےاتھارٹی آرڈیننس میں اصلاحات کاکہا تھا،
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سی پیک اتھارٹی آرڈیننس پر دستخط کردیئے
سی پیک اتھارٹی کا اطلاق پورے پاکستان میں ہوگا ،وزیراعظم 4 سال کےلیے اتھارٹی کےچیئرپرسن ہوں گے ،سی پیک اتھارٹی 10ارکان پرمشتمل ہوگی
سی پیک میں ایران بھی اہم کردار ادا کرنے کو تیار
قومی اسمبلی اور سینیٹ اجلاس نہ ہونےپر سی پیک اتھارٹی آرڈیننس لایا گیا ،وزیراعظم ہی اتھارٹی کےایگزیکٹو ڈائریکٹرز اورارکان کی تعیناتی کریں گےاتھارٹی کاچیف ایگزیکٹو20 گریڈ کا سرکاری افسر ہوگا ،سی پیک سے متعلق کوئی بھی فیصلہ اتھارٹی کے اکثریتی ارکان کی منظوری سے ہوگا
وفاقی وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار نے کہا تھا کہ سی پیک اتھارٹی اور پاک چائنہ بزنس کونسل بنانے کا فیصلہ کیا ہے، سی پیک اہداف کے حصول کے لئے نجی شراکت ناگزیر ہے.
قبل ازیں وزیراعظم عمران خان چین پہنچ گئے،وزیراعظم عمران خان کا چینی وزیر ثقافت نے استقبال کیا،وزیراعظم عمران خان 3 روزہ دورے پر چین پہنچے ہیں.
چین کی 70 ویں سالگرہ، وزیراعظم عمران خان نے دیا چین کو اہم پیغام
کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب
چین پہنچنے پر چین کی مسلح افواج کے چاق وچوبند دستے نے وزیراعظم کوسلامی دی ،عمران خان چینی صدر اور وزیراعظم سے ملاقاتیں کریں گے، چینی صدراوروزیراعظم سےملاقاتوں میں آرمی چیف شریک ہوں گے ،پاک چین وزرائے اعظم متعدد معاہدوں اورایم اویوز پردستخط کریں گے ،وزیراعظم جنوبی ایشیامیں امن وسلامتی پرخیالات کا اظہارکریں گے وزیراعظم کا دورہ پاک چین معاشی،تجارتی تعلقات مزیدمضبوط کرے گا