سی پیک بارے امریکی بیان اندرونی معاملات میں مداخلت ،امریکہ باز آ جائے، رضا ربانی

0
39

سی پیک بارے امریکی بیان اندرونی معاملات میں مداخلت ،امریکہ باز آ جائے، رضا ربانی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سابق چئیرمین سینیٹ رضا ربانی نے امریکہ کی جنوبی اور وسط ایشیائی امور کی نائب سیکریٹری ایلس ویلز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے امریکہ کا سی پیک سے متعلق بیان اشتعال انگیز ہے۔ امریکہ کا بیان ایک خود مختار ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے۔ امریکہ احساس کرے کہ پاکستان اس کی ریاست نہیں ہے، نہ ہی پاکستان سامراج کی موکل ریاست ہے۔

سی پیک کے خلاف امریکی سازشیں، اسد عمر میدان میں آ گئے،ایسا جواب دیا کہ….

رضا ربانی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ایک خودمختار ملک ہے جس کی اپنی معیشت اور قومی سیکیورٹی ترجیحات ہیں۔ پاکستان کے عوام کو امریکہ کے نام نہاد تعلقات کا تجربہ ہے۔ ہمیں کیری لوگر سے وابستہ امداد اور بھارت کے ساتھ جنگ میں چھٹے بیڑے کا تجربہ ہے۔ پاکستان کو افغان جنگ میں استعمال ہونے اور جہادی کو لانے کا بھی تجربہ ہے۔ ہمیں امریکہ کے چھوڑ کر چلے جانے اور پاکستان کو دہشت گردی سے بھگتے کا بھی تجربہ ہے۔ ہمیں افغان آپریشن میں سہولیات کی عدم ادائیگی اور آئی ایم ایف کی شرائط کا بھی تجربہ ہے۔

میاں رضا ربانی نے مزید کہا کہ چین پاکستان کا دیرینہ اور قابل اعتماد سٹرییجک ساتھی ہے۔ چین نے بدترین بحرانوں میں پاکستان کی مدد کی ہے۔ سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو نے مغرب سےامداد کی بجائے ایشاء میں تجارت کا راستہ اختیار کیا ۔ مغرب نے ہمیشہ ایشاء کے لوگوں کو دھوکہ دیا ہے۔ امریکہ کی مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی، عصمت دری، تشدد، انسانی حقوق کی پامالی پر خاموشی اس کا بھارت کی طرف جھکاؤ ظاہر کرتی ہے۔ پاکستان کو سامراجی ماڈل اپنا نے کا کہہ کر امریکہ پاکستانی معیشت کو محکوم بنانا چاہتا ہے، تاکہ امریکہ چین کے خلاف بھارت کو خطے کا پولیس مین بنا دے۔

میاں رضا ربانی نے مزید کہا کہ امریکہ کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ پاکستان کی معاشی، سیاسی اور علاقائی خود مختاری کا احترام کرے۔

امریکہ نے سی پیک بارے ایسی کیا بات کی کہ چینی سفیر ناراض ہو گئے

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سی پیک اتھارٹی آرڈیننس پر دستخط کردیئے

سی پیک میں ایران بھی اہم کردار ادا کرنے کو تیار

امریکی نائب معاون وزیرخارجہ ایلس ویلز کا کہنا ہے کہ چین مختلف ممالک کو ایسے معاہدے کرنے پر مجبور کررہا ہے جو ان کےمفاد میں نہیں۔ پاکستان کو چین سے چائنا پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے کی شفافیت سمیت سخت سوالات کرنے ہوں گے۔ اگر چین اس بڑے منصوبے کو جاری رکھتا ہے تو اس سے پاکستان کی معیشت کو طویل مدتی نقصانات ہوں گے کیوں کہ اس منصوبے سے پاکستان کو کم چین کو زیادہ فائدہ ہے۔ سی پیک سے صرف بیجنگ کو فائدہ ہوگا، امریکا نے پاکستان کو اس سے بہتر ماڈل کی پیشکش کی تھی۔

دوسری جانب پاک چائنا انسٹیٹیوٹ کے 5 ویں میڈیا فورم سے خطاب کرتے ہوئے کیا پاکستان میں تعینات چینی سفیر یاؤ جنگ نے امریکی بیان کو مسترد کردیا۔چین نے امریکہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو دوسرے ممالک میں‌ مداخلت سے باز آنا چاہیے

Leave a reply