سی پیک کے ثمرات کب ملنا شروع ہوں‌گے ، بتایا عاصم باجوہ نے

باغی ٹی وی ، سی پیک کے ثمرات کب ملنا شروع ہوں‌گے اس بارے میں‌ چیئرمین سی پیک اٹھارٹی نے بتا دیا. سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ سی پیک کے پہلے مرحلے کی کامیابی کے بعد ملک میں اربوں ڈالر کے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے دوسرے مرحلے کی تیاری جاری ہے۔

اپنے نئے ٹوئٹر اکاونٹ سے جاری پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ سی پیک کو پورے ملک میں بھرپور پذیرائی ملی ہے جبکہ اس منصوبے کے باعث ملک توانائی اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں بہتری آئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سی پیک کے فیز ٹو کا وقت آ چکا ہے جس کے نئے منصوبوں کے باعث ملک میں بڑے پیمانے میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ ان منصوبوں میں بڑے پیمانے پر نئی صنعتوں کا قیام، زرعی اور معاشی ترقی کے منصوبے شامل ہیں۔

ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ توانائی کے سیکٹر میں 9منصوبے مکمل کئے گئے جن سے 5320 میگا واٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے جبکہ 8 مزید منصوبے زیر تکمیل ہیں ،ان پر 9.55 بلین ڈالر سرمایہ کاری کی گئی، ان سے 4470 میگا واٹ کی بجلی پیدا ہو گی. واضح‌رہے کہ سی پیک جسے گیم چینجر کہا جاتا ہے .اس کے عام عوام تک فوائد اور ثمرات بارے پاکستانی قوم امید کی نظروں سے دیکھ رہی ہے .

Shares: