سی پیک کا دوسرا مرحلہ کہا تک پہنچا خبر آگئی
باغی ٹی وی : سی پیک کی دوسر ے مرحلے بارے خبر آگئی ، اس بارے وزیر مملکت اور چیئرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ (بی او آئی) پاکستان کے چیئرمین عاطف بخاری نے کہا کہ دوسرا مرحلہ شروع ہوچکا ہےان کا کہنا تھا کہ حکومت کے پاس ابھی بھی موثر پالیسیاں ، قوانین ، اور موثر انفراسٹرکچر وضع کرنے کا ایک مشکل کام ہے جس میں ان کے ادارے کا کام سہولت فراہم کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک آزادانہ سرمایہ کاری کے نظام پر عمل پیرا ہے اور سرمایہ کاروں میں اعتماد پیدا کرنے و مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے بارے سازگار ماحول پیدا کرنے کے لئے سہولیات دے رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھا نے کیلئے حکومت پہلے ہی سازگار پالیسیاں شروع کر چکی ہے جیسا کہ الیکٹرک گاڑیوں کی پالیسی ، موبائل مینوفیکچرنگ ، تعمیراتی شعبے کی پالیسیاں ، سول انٹرپرائز اسپیشل اکنامک زون ، ریگولیشنز 2020 ، او ر خصوصی اقتصادی زون ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا اس سلسلہ میں حکومت پاکستان کی جانب سے کاروباری اصلاحات میں آسانی ، ریگولیٹری اصلاحات ، اور ٹیکس کے نظام میں ڈ ھا نچہ جا تی اصلاحات اور علاقائی مسابقتی قیمتوں ، توانائی کی دستیابی جیسے متعدد اقدامات اٹھائے جارہے ہیں.

Shares: