مزید دیکھیں

مقبول

سی پیک کیخلاف بھارتی عزائم،مبشر لقمان کے اگست میں کئے گئے تہلکہ خیز انکشافات کی وزیر خارجہ نے کی تصدیق

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت پاکستان میں اہم منصوبے سی پیک کو نشانہ بنانا چاہتا ہے اسکے لئے بھارت نے ایک سیل قائم کیا ہے جس کے نگران بھارتی وزیراعظم مودی ہیں

ڈی جی آئی ایس پی آر کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت کا پہلا ابجیکٹو ہے کہ پاکستان میں امن کی پیشرفت میں خلل ڈالنا ہے، اب امن کی طرف بڑھ رہے ہیں یہ انکو ہضم نہیں ہو رہا، اسکے لئے نیشنل ازم کو ہوا دی جاتی ہے بالخصوص گلگت بلتستان، فاٹا اور بلوچستان میں، انکا دوسرا ابیجکٹو پاکستان معاشی طور پر مستحکم نہ ہو سکے، خوشحالی کی راہ میں رکاوٹ کھڑی کی جا سکے، کس طرح حالیہ جو فیٹف کی میٹنگ تھیں جہاں دنیا پاکستان کے اعتماد کو سراہ رہی تھی وہیں بھارت واحد ملک تھا جو پاکستان کو بلیک لسٹ میں دھکیلنے کی کوشش کر رہا تھا، انکی کوشش ہے کہ افراتفری اور انتشار پیدا کیا جائے جس سے معاشی استحکام ممکن نہ ہو سکے،

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ بھارت دہشت گردی کے لئے 22 ارب تقسیم کر چکا، وہ سی پیک کو سبوتاژ کر رہے ہیں، مصدقہ اطلاعات ہیں کہ انہوں نے ایک سیل بنایا ہے ایجنسیز میں انکا کام ہے کہ سی پیک پروجیکتس کو نشانہ بنانا،یہ سیل وزیراعظم مودی کی سربراہی مین بنایا گیا ہے، اسکا مینڈیٹ تاخیری حربے استعمال کرنا اور سی پیک پروجیکٹ کو نقصان پہنچانا ہے، اسکو اسی ارب روپے دئئے جا چکے ہیں اس مقاصد کے حصول کے لئے، سات سو کی ملیشیا ہائر کی گئی ہے جو ان پروجیکٹس کو گاہے بگاہے نشانہ بنائے گی،

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کو واضح بتا دینا چاہتا ہوں کہ پاکستان تیار ہے، پاکستان تمام منصوبہ جات، انیجنئرز کی حفاظت کرے گا،

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سی پیک کے حوالہ سے جو بات آج کی ، سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان تین ماہ قبل یہ بات کر چکے ہیں، مبشر لقمان آفیشیل یوٹیوب چینل پر سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے انکشاف کیا تھا کہ سفارتی ذرائع کے مطابق بھارت پر دہشت گرد عناصر کے خلاف ایکشن لینے کے لئے دباؤ بڑھ رہا ہے ،دوسری جانب پاکستان کی خفیہ ایجنسیز کی رپورٹ کے مطابق بھارت نے سی پیک کو ہدف بنانے کے لئے اپنی خفیہ ایجنسیز کو بلوچستان میں جارحیت اور شرانگیزی کا ٹاسک دے دیا ہے،بھارت نے سی پیک کو ٹارگٹ کرنے کے لئے نئی پلاننگ کے تحت دو کروڑ کے فنڈ کو مختص کیا ہے،اور جس میں سوشل میڈیا فنڈنگ بھی شامل ہے، جس کے تحت افواج پاکستان اور سی پیک کے تحت کام کرنے والی خاص کر پاکستان کی فوجی شخصیات کو متنازعہ بنانا ہے

بھارت کے پاکستان کے خلاف مذموم منصوبے، شاہ محمود قریشی نے مودی سرکار کو کیا بے نقاب

پاکستان میں بھارتی دہشت گردی کے ناقابل تردید ثبوت، ڈی جی آئی ایس پی آر سب کچھ سامنے لے آئے

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی افواج اور دفاعی اداروں پر کرپشن اور خفیہ کاروبار کا جھوٹا پروپیگنڈہ کرنا،دفاعی اداروں کا بجٹ عوام کے سامنے بڑھا چڑھا کر پیش کرنا، میجر گورف یار ہیں اس کو انچارج بنایا گیا ہے، انکے یوٹیوب چینل پر بک بک ہوتی رہی اسکے بعد انکو نوکری مل گئی،اب بھارتی ایجنسی را اور انکی ملٹری ایجنس ٹیکنیکل سپورٹ ڈویژن نے قندھار سے آپریٹ کرتے ہوئے بلوچستان کو جو سی پیک کا اہم روٹ ہے اس کو ٹارگٹ کرنے کے لئے بی ایل اے اور بی ایل ایف و دیگر دہشت گردوں سے حملے بھی کرائے ،پاکستانی ایجنسیز نے اس پر ایکشن لے کر فوری قابو پایا، بی ایل اے اور بی ایل ایف کی نقل و حرکت بڑھی ہے،انکے گروپ کوسٹل ایریا میں شفٹ ہوئے ہین

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں بھارتی ایجنسیز کو قندھار اور مزار شریف ،سیف ہاؤسز میں ٹریننگ کے بعد پاکستان لانچ کیا جاتا ہے، سی پیک کو ٹارگٹ کرنے کے لئے قندھار اور مزار میں قائم بھارتی قونصل خانوں میں غیر معمولی نقل و حرکت جاری ہے،بھارتی ملٹری اینٹیل جینس کے ٹیکنیکل سپورٹ ڈویژن کے آپریٹر وہاں لگائے گئے ہیں، مشکوک سامان کی آمد کی اطلاع بھی ملی ہے، بھارت سے جڑے دہشت گرد کمانڈر بھی قندھار میں موومنٹ کر رہے ہیں اسکی اطلاع ملی ہے

لندن کا جوکربھارتی ایجنٹ،پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث،ثبوت سامنے آ گئے

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan