سی پیک بارے احسن اقبال نے کی اسد عمر کی اصلاح
باغی ٹی وی .مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال کہتے ہیں سی پیک منصوبوں کے لئے چین کے قرضوں کا کل حجم 18 ارب ڈالر نہیں بلکہ تقریباً 5.8 ارب ڈالر ہے۔
احسن اقبال نے اپنے ٹویٹ میں وزیرمنصوبہ بندی اسد عمر کی تصیح کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک منصوبوں کی ادائیگی کی مدت بیس، پچیس سال اور شرح سود اوسطاً دو فیصد ہے۔
Loans under #CPEC are not $18b, rather only $5.8b, payable in 20-25 yrs with avg mark up 2%. These terms can’t be called loan it is a special gift for iron brother Pakistan from China. All energy projects are in IPP mode. @zlj517 @CPEC_Official https://t.co/yPAklBFP8E
— Ahsan Iqbal (@betterpakistan) November 24, 2019
نہوں نے کہا توانائی کے تمام منصوبے سرمایہ کاری کی شکل میں ہیں۔ بلاشبہ یہ قرضہ نہیں بلکہ برادر ملک کی پاکستان کے لئے خصوصی رعایت ہے۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ سی پیک جیسے اہم منصوبے پر غیر مصدقہ اعدادوشمار سے پرہیز کرنا چاہیے۔پی ٹی آئی حکومت کے غیرذمہ دارانہ بیانات سے پہلے ہی کئی مسائل پیدا ہوچکے ہیںسی پیک منصوبوں کیلئےچین کے قرضوں کا کل حجم 5.8 ارب ڈالر ہے.اس قرض کی ادائیگی کی مدت 20سے 25سال اور شرح سود اوسط 2فیصد ہے،واضح رہےکہ امریکی بیان کے بعد سی پیک کافی زیر بحث ہے .








