پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔
تفصیلات:
(شان رسول سے )
ایس پی اقبال ٹاؤن کی سربراہی میں تھانہ صدر فیصل آباد پولیس نے(کھڈیاں لکاں)میں جرائم پیشہ افراد کے لئے زمین تنگ کر دی۔
تھانہ صدر اسسٹنٹ سب انسپکٹر عدنان نےکاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم حسنین مطلوب کو 5200 گرام چرس جبکہ حسن مطلوب کو 5300 گرام چرس مجموعی طور پر 10کلو گرام سے زائد چرس سمیت گرفتار کر لیا۔
منشیات فروشان کو گرفتار کر کے ان کے بیک ٹریک سورسز کے بارے تفتیش جاری ہے۔
جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔ منشیات سے پاک معاشرے کا قیام ہمارا عزم ہے۔سی پی او کامران عادل