سی پی او راولپنڈی کی جا نب سے بڑا اعلان اور دوسری جانب راو لپنڈی پو لیس کا اشتہاریوں کے خلا ف کا روائی جا ری

0
42

سی پی او راولپنڈی کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کے انعقاد کا سلسلہ جاری،سی پی او نے کھلی کچہری میں آنے والے شہریوں کی درخواستوں پر متعلقہ پولیس افسران کو احکامات جاری کیے۔تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی محمد احسن یونس کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے، سی پی او محمد احسن یونس نے کھلی کچہری میں آنے والے35 شہریوں کے مسائل سن کر ان کی درخواستوں پر احکامات جاری کرتے ہوئے متعلقہ پولیس افسران سے فون پربات بھی کی، کھلی کچہری میں آنے والے شہریوں کی

درخواستوں پر سی پی او راولپنڈی نے قانونی کاروائی کے لیے احکامات جاری کرتے ہوئے درخواستیں متعلقہ پولیس افسران کو مارک کیں،سی پی او نے درخواستیں متعلقہ پولیس افسران کو مارک کرتے ہوئے کہا کہ درخواستوں پر قانو ن کے مطابق کاروائی دئیے گئے ٹائم فریم کے اندر یقینی بنائی جائے، غفلت و لاپرواہی برتنے والے افسران سے جواب طلبی کی جائے گی،سی پی ا و نے پولیس افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔

راولپنڈی:راولپنڈی پولیس کی اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری، مختلف مقدمات میں مطلوب02 اشتہاری مجرمان گرفتار۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، ایس ایچ او ائیر پورٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے اقدام قتل اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرم محمد ارسلان عرف شانا کو گرفتا رکرلیا، اشتہاری مجرم سال2017سے ائیر پورٹ پولیس کو مطلوب تھا، ایس ایچ اوصادق آباد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے شہری کو قتل کی دھمکیاں دینے کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم عبدالباسط کو گرفتار کرلیا، اشتہاری مجرم 2018سے صادق آباد پولیس کو مطلوب تھا، ڈویژنل ایس پیز نے متعلقہ ایس ایچ او ز اور پولیس ٹیمو ں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

راولپنڈی:تھانہ رتہ امرال پولیس کی کاروائی، شادی کی تقریب میں آتش بازی کرنے والا ملزم گرفتار، سامان آتش بازی برآمد، مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا آتش بازی کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، ایس ایچ او رتہ امرال نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے شادی کی تقریب میں آتش بازی کرنے والے ملزم عادل نواز کو گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضہ سے سامان آتش بازی برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، ایس پی راول نے ایس ایچ او رتہ امرال اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ آتش بازی کے ذریعے عوام کے جان و مال کو خطرے میں ڈالنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

راولپنڈی :راولپنڈی پولیس کی کاروائی،غیر قانونی طور پر گیس سلنڈرز ریفلنگ اور کھلے عام ڈیزل و پیٹرول کی فروخت کرنے والے04ملزمان گرفتار،مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، ایس ایچ او مورگاہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر گیس سلنڈرز ریفلنگ کرنے والے ملزم مدثر ایاز کو گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضہ سے گیس سلنڈرز،

الیکٹرک کانٹا اور دیگر آلات ریفلنگ برآمد ہوئے،ایس ایچ او ٹیکسلا نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر کھلے عام پیٹرول و ڈیزل کی فروخت کرنے والے ملزم سلیمان خان کو گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضہ سے20لیٹر ڈیزل اور 20لیٹر پیٹرول برآمد ہوا،ایس ایچ او گوجر خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کر تے ہوئے غیر قانونی طور پر پیٹرول کی فروخت کرنے والے02ملزمان عدیل اور شیران کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضہ سے35لیٹر پیٹرول برآمد ہوا، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے،ڈویژنل ایس پیز نے متعلقہ ایس ایچ ا وز اور پولیس ٹیموں کوشاباش دیتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی طور پر گیس سلنڈرز ریفلنگ اور کھلے عام پیٹرول و ڈیزل کی فروخت کرکے عوام کی جان و مال کو خطرے میں ڈالنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

راولپنڈی:راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے06ملزمان کوگرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 01 پستول30بور معہ ایمونیشن، 10لیٹر شراب،10بوتل شراب،650گرام چرس اور06گرام آئس برآمد کرکے ملزمان کے خلا ف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ بنی پولیس نے حمزہ قیوم سے01پستول30بور معہ ایمونیشن، اکرام مسیح سے10لیٹر شراب، تھانہ کہوٹہ پولیس نے محموداحمد سے10بوتل شراب، تھانہ صدربیرونی پولیس نے عبداللہ سے250گرام چرس، تھانہ کہوٹہ پولیس نے شرافت سے400گرام چرس اور تھانہ صادق آباد پولیس نے عامر اخلاق سے06گرام آئس برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

Leave a reply