خرم شیر زمان سینئر رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ پنجاب کے بعد سندھ کے لینڈ مافیا کے خلاف کارروائی ہوگی۔ سندھ میں سرکاری زمینوں اور اداروں پر قابض مافیا کے خلاف کارروائی ہوگی۔ سندھ میں قبضہ مافیا پی پی کی گود میں پل رہی ہے۔
پی پی نے ملیر اور جنگلات کی زمین کو خاندانی میراث سمجھ کر قبضہ کیا۔ سندھ میں موجود سرکاری سرپرستی والے گلو بٹوں سے سندھ کی زمین کو آزاد کرائیں گے۔قبضہ اور بھتہ مافیا نے ن لیگ اور پی پی کا شیلٹر لیا ہوا ہے۔سرکاری اور عام آدمی کی زمینوں پر قبضہ پی پی کے وزراء کا ہے۔ سندھ میں سرکاری سرپرستی میں قبضوں کی رپورٹ وزیراعظم کو بھجیں گے۔لینڈ گریبنگ اور چائنا کٹنگ کا سنگ بنیاد پی پی کے دور میں پڑا۔منظور کاکا اور اویس ٹپی جیسے لوگ پی پی کی پہچان ہیں۔
شہر کراچی سمیت سندھ بھر اب قبضہ مافیا سے پاک ہوگا۔