رحیم یارخان( )تفصیلات کے مطابق نہری پانی چوری کرنے والے زمینداروں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران درجنوں پائپ برآمد‘ قانونی کارروائی شروع۔تفصیل کے مطابق ایس ڈی اوکینال رحیم یارخان محمدزمران نے چوہدری محمدبوٹاعابدودیگرکے ہمراہ میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے بتایاکہ ٹیل تک نہری پانی ہرصورت فراہم کیاجائے گااس سلسلہ میں نہری پانی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے‘ گذشتہ سے پیوستہ شب پٹرولنگ کے دوران انہوں نے کاچھا‘ نہرلوئرواہ فقیراں‘ چمن مائنرپرپائپ لگاکرنہری پانی چوری میں مصروف زمینداروں کے خلاف کریک ڈاؤن کیااوردرجنوں پائپ برآمدکرکے قبضہ میں لے لیے گئے ہیں جبکہ زمینداروں کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے‘ انہوں نے بتایاکہ اب تک کینال رحیم یارخان ڈویژن نے 4سوسے زائدزمینداروں کے خلاف نہری پانی چوری کے مقدمات اور4لاکھ روپے جرمانہ کرچکے ہیں‘ انہوں نے بتایاکہ نہری پانی چوری کی روک تھام کے لیے کارروائیاں جاری رکھیں گے اورکسی بھی زمیندارکونہری پانی کی چوری پررعایت نہیں دی جائے گی۔

رحیم یار خان محکمہ انہار کی بڑی کارروائی
Shares:







