باغی ٹی وی ،ڈیرہ غازی خان : بارڈر ملٹری پولیس  کا سخی سرور موضع جیدی میں منشیات فروشوں  کے خلاف کریک ڈاؤن
ایس ایچ او تھانہ سخی سرور باقر خان نے  شراب کی بڑی چالو بھٹی کو چھاپہ مارکر پکڑ لیا ہے .
تفصیل کت مطابق ڈیرہ غازیخان کمانڈنڈنٹ محمد اسد چانڈیہ کی خصوصی ہدایت پر بارڈر ملٹری پولیس  کا سخی سرور موضع جیدی میں منشیات فروشوں  کے خلاف کریک ڈاؤن ،ایس ایچ او بی ایم پی تھانہ سخی سرور باقر خان لغاری نے بدنام زمانہ منشیات فروش خدا بخش عرف خدی کو پکڑ کر بھاری مقدار میں دیسی شراب برآمد کر لی ہے، شراب کی چالو بھٹی لہن آلات کشیدہ برآمد کر کے ملزم خدا بخش کو گرفتار کر لیا ہے، ایس ایچ او باقر خان لغاری نے کہا ہے کہ کمانڈنٹ محمد اسد چانڈیہ کی نگرانی میں سخی سرور میں منشیات کے خلاف خصوصی مہم شروع کر دی گئی ہے۔
Shares:








