میری ماں نے ہمیشہ تلقین کی دوسروں کی مدد کرو حدیقہ کیانی

0
90

گلوکاری سے کیرئیر کی شروعات کرنے والی حدیقہ کیانی نے اداکاری میں قدم رکھا تو اپنی اداکارانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا. انہیں حال ہی میں ہم ایوارڈز میں بیسٹ سینسیشن کا ایوارڈ بھی ملا ہے لیکن حدیقہ کیانی ان ایوارڈز میں جانے کی بجائے سیلاب زدگان کے ساتھ کھڑی رہیں. حدیقہ کیانی نے کئی دن کئی راتیں سیلاب متاثرین کے ساتھ گزاریں ان کی مدد کی اور لوگوں‌کو بھی وڈیوز کے زریعے کہتی رہیں کہ سیلاب زدگان کی مدد کیجے یہ ہماری مدد کے منتظر ہیں. حدیقہ کیانی نے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہےکہ میرے اندر خدمت خلق کا جذبہ میری ماں نے پیدا کیا ہے. انہوں نے ہمیشہ مجھے کہا کہ اللہ تعالی نے تمہیں نام دیا ہے تمہیں مقام دیا ہے تم پر فرض ہے کہ تم اس سوسائٹی کے اس طبقے کی مدد کرو جو حقدار ہے

حدیقہ کیانی نے کہاکہ میں اگر کسی کے ساتھ کھڑی ہوتی ہوں تو میں کسی پر احسان نہیں‌کرتی ، مجھے اللہ کی طرف سے کوئی بشارت آتی ہے اور مجھے لگتا ہے کہ یہ میری ڈیوٹی ہے اور میں اس سے بیک آئوٹ نہیں کر سکتی. کسی کی مدد کرکے میرے دل کو سکون ملتا ہے اور مجھے خوشی ہے کہ اللہ تعالی ایسے کاموں کے لئے میرا انتخاب کرتا ہے. اور میں دوسروں کی مدد کرکے میرا دل بہت زیادہ خوش ہوتا ہے.

Leave a reply