روجھان کے نواحی علاقہ شاہ والی میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔
![](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2022/10/WhatsApp-Image-2022-10-02-at-2.29.00-AM.jpeg)
باغی ٹی وی :روجھان( ضامن حسین بکھر نامہ نگار ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر راجن پور احمد محی الدین کی ہدایات پر تحصیل روجھان کے نواحی علاقہ شاہ والی میں منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔
ذرائع کے مطابق آج شاہ والی میں ایس ایچ او شاہ والی جاوید اقبال نے علاقے کے شراب فروش بلاول ولد بنگف قوم نزہانی سکنہ شاہ والی سے 28 لیٹر شراب برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ شاہ والی جاوید اقبال نے کہا ہے کہ ہم ان شاء الله منشیات فروش و دیگر جرائم کے خاتمے کے لئے اپنے پولیس کپتان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر راجن پور احمد محی الدین کی سربراہی اور ایس ڈی پی او سرکل روجھان غضنفر عباس کی قیادت میں علاقے میں جرائم کے خاتمے کے لئے کوشاں ہیں اور منشیات فروش معاشرے کے لئے ناسور ہیں ان کا خاتمہ کر کے دم لیں گے، دوسری جانب شاہ والی کے عوامی شہری حلقوں نے ایس ایچ او شاہ والی جاوید اقبال اور ان کی پولیس ٹیم کو منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن پر خراج تحسین پیش کیا گیا ۔۔
واضح رہے کہ منشیات کے خلاف ڈی پی او راجن پور کی ہدایت کے بعد یہ شاہوالی پولیس کی منشیات فروش کے خلاف دوسری بڑی کامیابی ہے