کرپٹو کرنسی،عدالت نے سٹیٹ بینک، ایف آئی اے کو نوٹس جاری کر دیا

high court

کرپٹو کرنسی،عدالت نے سٹیٹ بینک، ایف آئی اے کو نوٹس جاری کر دیا

لاہور ہائی کورٹ نے کرپٹو کرنسی سے متعلق بینکنگ کورٹ کو ٹرائل سے روکتے ہوئے سٹیٹ بینک، ایس ای سی پی اور فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی( ایف آئی اے )کو نوٹس جاری کردیئے

لاہور ہائی کورٹ میں کرپٹو کرنسی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ کرپٹو کرنسی سے متعلق ابھی تک قانون ہی موجود نہیں ہے ،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سپیشل عدالت صرف پہلے چلتے ٹرائل کی سماعت کا اختیار رکھتی ہے لیکن بینک کے معاملات میں سماعت کا اختیار نہیں رکھتی ایف آئی اے کا دائرہ اختیار بھی اس کیس میں دیکھا جائے گا لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے کیس کی مزید سماعت ملتوی کردی گئی

قبل ازیںسندھ ہائیکورٹ میں ڈیجیٹل کرنسی کرپٹو پر پابندی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی عدالت نے وفاقی حکومت، اسٹیٹ بینک اور ایف آئی اے سے تفصیلات طلب کرلیں، عدالت نے استفسار کیا کہ دور حاضر میں ڈیجیٹل کرنسی جیسی جدید ٹیکنالوجی سے فوائد کیوں نہیں لیے جارہے؟ کرپٹو کرنسی پر اجازت نہ دینے پر عدالت اسٹیٹ بینک آف پاکستان پر برہم ہو گئی جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ دنیا جدید ٹیکنالوجی میں بہت آگے چلی گئی ہے اور ہم وہیں کھڑے ہیں،دنیا بھر میں کرپٹو کرنسی چل رہی ہے پاکستان میں کیوں بند ہے؟ وکیل اسٹیٹ بینک نے عدالت میں کہا کہ پاکستان میں کرپٹو کرنسی پر پابندی نہیں ہے، اسے ریگولر نہیں کیا گیا،پاکستان میں کرپٹو کرنسی پر پابندی نہیں ہے، اسے ریگولر نہیں کیا گیا،عدالت نے حکم دیا کہ کرپٹو کرنسی سے متعلق بین الاقوامی قوانین پیش کیے جائیں

16جون کے بعد پہلی بار بٹ کوائن کی قیمت میں نمایاں اضافہ

پاکستان کا قرض ادا کر سکتا ہوں اگرعمران خان مستعفیٰ ہو کر مجھے ملک چلانے کا موقع دیں وقار ذکا

Comments are closed.