شکریہ جناب مبشرلقمان درد دل رکھنے والےانسان کی کوششیں رنگ لےآئیں ،پی آئی سی دوبارہ کھول دیا گیا
لاہور:شکریہ جناب مبشرلقمان درد دل رکھنے والے انسان کی کوششیں رنگ لے آئیں ،پی آئی سی کھول دیا گیا ،اطلاعات کےمطابق کل کے واقعہ کی تلخیاں کم ہونی شروع ہوگئی ہیں ،پاکستان کی تاریخ کے تاریک دن میں جوایک سیاہ واقعہ رونما ہوا اس کے اثرات نہ صرف پاکستان میں محسوس کیے گئے بلکہ دنیا بھرمیں نہ صرف اس پردکھ کااظہارکیا گیا بلکہ پاکستان کی بہت زیادہ شرمندگی بھی ہوئی ،
اس واقعہ کی تلخیوں کوکم کرنے میں پاکستان کے معروف تجزیہ نگار،ممتاز اینکرمبشرلقمان کو یہ اعزاز جاتا ہےکہ انہوں نے کل کے واقعہ کی سلگتی چنگاریوں کو بجھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے ، باغی ٹی وی کے مطابق جمعہ کی شب مبشرلقمان نے اس اہم معاملے کی سختیوں کوسمیٹنے کی کوشش کرتے ہوئے اپنے ساتھ چند معتبروکلاء کو لیا اورساتھ ہی ڈاکٹرز میں سے بھی بہت ہی معزز اورقابل احترام شخصیات کو لے کرمعاملے کوٹھنڈاکرنے کی بھرپورکوشش کی ،
باغی ٹی وی کی مطابق یہ کوششیں کامیاب ہوتی نظرآرہی ہیں ،ذرائع کےمطابق ڈاکٹرز نے سنیر صحافی مبشرلقمان کی درخواست کااحترام کرتے ہوئے پنجاب کارڈیالوجی دوبارہ مریضوں کے لیے کھول دی ہے اور ڈاکٹرز اورپیرامیڈیکل سٹاف اپنی اپن ڈیوٹیوں پرپہنچ گیاہے،
دوسری طرف سنیر صحافی مبشرلقمان نے ڈاکٹرز اور سنیروکلا کا بھی شکریہ ادا کر تے ہوئے کہاکہ دونوں ہی محترم ہیں اور دونوں طبقات کو کل کے واقعہ پر بہت زیادہ دکھ ہوا ہے،مبشر لقمان نے اس موقع پر حکومت پنجاب کی کوششوں کی تعریف کی اور کہا کہ اتنے بڑے پیمانے پرپنجاب کارڈیالوجی میں جس طرح توڑ پھوڑ کی گیٰ اور اتنے پڑے پیمانے پر توڑپھوڑ کو جس تیزی کے ساتھ دورکرکے دوبارہ پھر پی آئی سی کو بحال کردیا ہے اس کا سہرہ پنجاب حکومت کو جاتا ہے،
مبشر لقمان نے کہا کہ دونوں طبقات نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ آئندہ کسی ایسے واقعہ کو رونما نہیں ہونے دیں گے اورکوشش کریں گے کہ معاملات احسن انداز سے چلتے رہیں،مبشرلقمان نے پنجاب کارڈیالوجی کے مناظربھی بیان کیے، انہوں نےیہ بتاکرسب کو حیران کردیا کہ جب وہ پی آئی سی پہنچے تو ڈاکٹرز اورپیرامیڈیکل سٹاف کے کئی لوگ کل کے دردناک مناظرکویادکرکے رورہے تھے اورڈاکٹروں اورمریضوں کے ساتھ ہونےوالے سلوک کے مناظربیان کرکے بہت زیادہ غم گین ہورہے تھے