کرکٹ کی اہم شخصیت کرونا کا شکار

0
45

کرکٹ کی اہم شخصیت کرونا کا شکار

باغی ٹی وی رپورٹ‌کے مطابق . سابق چیف سیلکٹر پی سی بی اقبال قاسم کوروناوائرس کاشکار ہوگئے ہیں.ٹیسٹ پوزیٹو آنے کے بعد اقبال قاسم قرنطینہ میں چلے گئے ہیںِ اور انہوں‌نے اپنی سوشل سرگرمیاں معطل کر دی ہیں.

اقبال قاسم کو 2020 میں پی سی بی کرکٹ کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا دیگر اراکین میں وسیم اکرم، عمر گل، عروج ممتاز اور علی نقوی شامل تھے ۔ وسیم خان اور ذاکر خان کمیٹی کو ممبر نامزد کیا گیا تھا .
50 ٹیسٹ اور 15 ایک روزہ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی .

پاکستان میں‌کرونا وائرس سے اب بھی تیزی سے اموات جاری ہیں‌. اور بڑی بڑی شخصیات اس کا شکار ہو چکی ہیں. جن میں‌سیاستدان کھلاڑی اور شوبز کی اہم شخصیات شامل ہیں‌. بعض اس موذی مرض‌ کی وجہ سے اس دنیا سے بھی چل بسے ہیں.
ورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 43 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اور مرنے والوں کی کل تعداد 10 ہزار 951 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق 24 گھنٹوں میں کورونا کے 2 ہزار 521 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 19 ہزار 291 تک پہنچ گئی ہے۔

ملک میں کورونا 4 لاکھ 73 ہزار 639 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں اور فعال مریضوں کی تعداد 34 ہزار 701 ہے۔

اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 40 ہزار 19، خیبر پختونخوا میں 63 ہزار 339، سندھ میں 2 لاکھ 34 ہزار 654، پنجاب میں ایک لاکھ 49 ہزار 222، بلوچستان میں 18 ہزار 569، آزاد کشمیر میں 8 ہزار 606 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 882 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 4 ہزار 409 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 3 ہزار 775، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 779، اسلام آباد میں 456، گلگت بلتستان میں 101، بلوچستان میں 190 اور آزاد کشمیر میں 241 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

Leave a reply