کرکٹ کی بد نظمی پر نجم سیٹھی بول اٹھے

0
31

کرکٹ کی انتظامی بد نظمی پر نجم سیٹھی بول اٹھے

باغی ٹی وی : سابق چیئر مین پی سی بی اور سینئر تجزیہ کار نجم سیٹھی نے کہا ہے صوبائی کرکٹ کی انتظامیہ کو ڈی سی چلا رہے ہیں . بیوروکریٹ کرکٹ نہیں چلا سکتے .


ان کا کہنا تھا کہ اس عمل نے پہلے ہی ملک میں‌دیگر کھیل کو تباہ کردیا ہے ، ایسے فیصلے واپس لیے جانے چاہیے . اور پالیسی بنانے والوں کو ٹاسک سونپا جانا چاہیے .

خیال رہے کہ اس وقت جہاں دیگر ادارے بد نظمی اور بد حالی کا شکار ہیں وہاں پاکستان میں کھیل کے ادارے بھی بری حالت سے دوچار ہیں .

فٹ بال فیڈریشن اس کا منہ بولتا ثبوت ہے . جس بارے فیفا نے کافی تحفظات کا اظہار بھی کیا تھا . واضح رہے کہ فیفا کی جانب سے پاکستان فٹبال فیڈریشن کے معاملات میں بیرونی مداخلت پر پاکستان کی رکنیت معطل کی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق فیفیا نے پی ایف ایف ہیڈ کوارٹر پر مبینہ قبضے کی وجہ سے رکنیت معطل کی ہے پاکستان فٹبال فیڈریشن نارملازیشن کمیٹی کو اختیارات کی واپسی تک پاکستان کی رکنیت معطل رہے گی۔

فیفا نے پی ایف ایف کے معاملات میں بیرونی مداخلت پر پاکستان کو رکنیت معطل کرنے کے حوالہ سے وارننگ بھی دی تھی،فیفا کی جانب سے لکھے گئے ایک خط میں کہا گیا تھا کہ بدھ 31 مارچ کی رات تک فیڈریشن کا چار ج ہارون ملک کے حوالے نہ کیا گیا تو پاکستان فٹبال کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ پی ایف ایف کے فٹبال ہاؤس میں در اندازی کا معاملہ کانگریس اجلاس میں لے جایا جائے گا۔اگر فیڈریشن کے حالات بہتر نہ ہوئے تو پاکستان فٹبال فیڈریشن کی رُکنیت کو معطل بھی کیا جاسکتا ہے.

Leave a reply