باغی ٹی وی : قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ جنوبی آفریقہ کے متعلق شیڈیول آگیا

باغی ٹی وی : دورہ جنوبی افریقہ کے لیے اعلان کردہ قومی وائیٹ بال اسکواڈ میں شامل مجموعی طور پر 35 افراد کے کوویڈ 19 ٹیسٹ لیے گئے۔ 16 مارچ کو کروائی گئی اس ٹیسٹنگ میں صرف ایک کھلاڑی کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

لہٰذا، باقی تمام افراد جن کے کوویڈ 19 ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئی ہے وہ 18 مارچ بروز جمعرات کو لاہور پہنچ جائیں گے۔قومی اسکواڈ کا تربیتی کیمپ 19 مارچ بروز جمعہ سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگا۔

جس کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، اس کا اب دوبارہ جمعرات کو اس کی رہائشگاہ پر ٹیسٹ لیا جائے گا۔اگر اس ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آتی ہے تو اس کھلاڑی کو لاہور آنے کی اجازت دی جائے گی، جہاں 2 روزہ آئسولیشن کے بعد اس کا تیسرا ٹیسٹ لیا جائے گا۔اس سلسلے میں قومی اسکواڈ کی ٹریننگ، پریکٹس اور ورچوئل پریس کانفرنسز کا شیڈول مندرجہ ذیل ہے۔

جمعہ،19 مارچ:
صبح 11:15 بجے: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم ورچوئل پریس کانفرنس سیشن میں شرکت کریں گے
دوپہر 1 بجے: قومی اسکواڈ کے ٹریننگ سیشن کا آغاز
فوٹوگرافرز اور ٹی وی نیوز کیمرہ پرسنز کو اپنے مخصوص مقامات سے ٹریننگ کی کوریج کی اجازت ہوگی

ہفتہ،20 مارچ:
سہ پہر 4 بجے: قومی اسکواڈ کے ٹریننگ سیشن کا آغاز
فوٹوگرافرز اور ٹی وی نیوز کیمرہ پرسنز کو اپنے مخصوص مقامات سے ٹریننگ کی کوریج کی اجازت ہوگی

اتوار،21 مارچ:
صبح 11:30بجے: قومی وائیٹ بال اسکواڈ میں شامل ایک رکن کی ورچوئل پریس کانفرنس میں شرکت
اس روز قومی اسکواڈ کی ٹریننگ شیڈول نہیں ہے

پیر، 22مارچ:
صبح 9:30 بجے: پچاس اوورز پر مشتمل انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ
فوٹوگرافرز اور ٹی وی نیوز کیمرہ پرسنز کو اپنے مخصوص مقامات سے ٹریننگ کی کوریج کی اجازت ہوگی

منگل،23 مارچ:
صبح 11:30بجے: قومی وائیٹ بال اسکواڈ میں شامل ایک رکن کی ورچوئل پریس کانفرنس میں شرکت
اس روز قومی اسکواڈ کی ٹریننگ شیڈول نہیں ہے

بدھ، 24 مارچ:
صبح 9:30 بجے: پچاس اوورز پر مشتمل انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ
فوٹوگرافرز اور ٹی وی نیوز کیمرہ پرسنز کو اپنے مخصوص مقامات سے ٹریننگ کی کوریج کی اجازت ہوگی

جمعرات،25 مارچ:
قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق جنوبی افریقہ روانگی سے قبل ورچوئل پریس کانفرنس سیشن میں شرکت کریں گے(پریس کانفرنس کا ٹائم بعد میں شیئر کیا جائے گا)
اس روز قومی اسکواڈ کی ٹریننگ شیڈول نہیں ہے

Shares: