پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ کے دوران قومی کرکٹ ٹیم کے شادی شدہ کھلاڑیوں کو اپنی فیملی ساتھ رکھنے کی اجازت دے دی ہے جس پر کھلاڑیوںنے خوشی کا اظہار کیا ہے۔
باغی ٹی وی کی رپورٹکے مطابق بھارت سمیت دیگر ملکوں کے کھلاڑیوںکو اپنی فیملیاں ساتھ رکھنے کی اجازت ہے. پاکستانی کھلاڑیوں نے بھی کرکٹ بورڈ کو اس سلسلہ میںلگائی گئی پابندی ختم کرنے سے متعلق درخواست دی تھی جس پر دیگر ٹیموں کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے.
پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے حارث سیل اور آصف علی کو اپنی فیملی ساتھ رکھنے کی اجازت تھی اور وہ خصوصی اجازت کے سبب دیگر کھلاڑیوںپر اس پابندی سے مستثنی تھے. تاہم اب ورلڈ کپ 2019 کے دوران سب کھلاڑیوں کو یہ اجازت حاصل ہو گئی ہے.
پاکستان ٹیم اپنا چوتھا میچ 12 جون کو آسٹریلیا کے خلاف کھیل رہی ہے جس کے بعد کھلاڑی اپنی فیملی کو ساتھ رکھ سکیں گے۔
پی سی بی کے اس فیصلہ پر کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوںنے خوشی کا اظہار کیا ہے اور اس فیصلہ کو درست قرار دیا ہے.