کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کی کارکردگی کے خلاف عدالت میں رٹ دائر کر دی گئی،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کی بدترین کارکردگی کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں رٹ دائر کی گئی ہے. بلال فاروقی ایڈوکیٹ نے دائر درخواست میں ٹیم میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ کرکٹ ٹیم میں مبینہ گروپنگ اور ٹیم سلیکشن کے حوالہ سے تحقیقات کی جائے . درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کوریلو کٹا کہا،وزیراعظم کےبیان کے مطابق پی سی بی اورسلیکشن کمیٹی ناکام ہوگئی،شعیب ملک کی گروپنگ کرنےکی خبریں عام پھربھی سلیکشن سمجھ سےبالاترہے،درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ کرکٹ ٹیم میں گروپنگ کرنے والےکھلاڑیوں کےخلاف انکوائری کاحکم دیا جائے، عدالت سے استدعا کی گئ ہے کہ شعیب اختر،راشدلطیف اورمحمدوسیم کوعدالتی معاونت کےلیےطلب کیا جائے ،عدالت سلیکشن کمیٹی سےٹیم سلیکشن کاطریقہ کارطلب کرے.
واضح رہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان اب تک پانچ میچ کھیل چکا ہے جن میں سے تین میں پاکستان کو شکست ہوئی، پاکستان نے انگلیڈ سے واحد میچ جیتا جبکہ سری لنکا کے ساتھ میچ کے دوران بارش ہو گئی تھی، انڈیا کے ساتھ میچ میں شکست کے بعد پاکستانی قوم کرکٹ ٹیم سے مایوس ہوچکی ہے .