کرکٹ ٹیم آئندہ سال انگلینڈ جائے گی

0
47
ICC Mens T 20 WC

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی آخری منتخب کردہ ٹیمیں انگلینڈ اور پاکستان آئندہ سال مئی میں انگلینڈ میں مدمقابل ہوں گی جہاں ان دونوں کے درمیان چار ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی جبکہ پاکستانی ٹیم انگلینڈ کے علاوہ ہالینڈ اور آئرلینڈ میں بھی ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کا یہ دورہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاری کا حصہ ہے جو آئندہ سال ویسٹ انڈیز اور امریکہ میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چار ٹی ٹوئنٹی میچوں کی یہ سیریز 22 سے 30 مئی تک کھیلی جائے گی جس کے بعد دونوں ٹیمیں ورلڈ کپ کے لیے روانہ ہوجائیں گی۔ جہاں پہلا میچ 22 مئی کو ہیڈنگلے لیڈز میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا میچ ایجبسٹن برمنگھم میں 25 مئی کو ہوگا۔تیسرا میچ کارڈف میں 28مئی کو کھیلا جائے گا جبکہ لندن کا اوول گراؤنڈ 30مئی کو چوتھے میچ کی میزبانی کرے گا۔

تاہم یاد رہے کہ گزشتہ سال میلبرن میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں انگلینڈ نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ ایک اوور باقی رہتا تھا۔ اس عالمی ایونٹ سے قبل پاکستان نے انگلینڈ کی سات ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز میں میزبانی کی تھی ۔کراچی اور لاہور میں کھیلی گئی وہ سیریز انگلینڈ نے4 – 3 سے جیتی تھی۔ انگلینڈ اسوقت ٹی ٹوئنٹی کی عالمی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر ہے جبکہ پاکستان پانچ پوائنٹس پیچھے چوتھے نمبر پر ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
صفائی کی مد میں کروڑوں روپے خورد برد کر لیے گئے، میر صادق عمرانی
عمرانی دورحکومت میں 29 افراد کو فوجی عدالتوں سے سزا سنائی گئی،درخواست دائر
بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے سے دریائے ستلج میں پانی کا بہاؤ بڑھ سکتا ہے
پاکستانی کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل ہالینڈ میں تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور آئرلینڈ میں دو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل بھی کھیلے گی دونوں سیریز کے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ پاکستان کی مینز ٹیم کے ساتھ ساتھ پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم بھی آئندہ سال مئی میں انگلینڈ کا دورہ کرے گی۔اس دورے میں وہ تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے گی۔ ون ڈے میچز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہونگے۔

Leave a reply