دوسری لیبارٹری سے ٹیسٹ کروانے پر کرکٹر محمد حفیظ کا کرونا ٹیشٹ منفی آ گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرکٹر محمد حفیظ اور ان کی فیملی کا کرونا ٹیسٹ نیگٹیو آگیا
محمد حفیظ نے دوسری لیبارٹری سے ٹیسٹ کرایا،محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ میرا ٹیسٹ منفی آیا ہے،میں نے اپنی فیملی کا بھی ٹیسٹ کرایا،اللہ کا شکر ہے کہ سب کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں
محمد حفیظ نے انفرادی طور بھی کوویڈ 19 ٹیسٹ کرا لیا،محمد حفیظ نے دوسرے لیبارٹری سے لرائے جانے والے ٹیسٹ کی پورٹ سوشل میڈیا پر جاری کر دی،محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی تسلی کے لئیے دوسرا ٹیسٹ کرایامیں نے دوسری رائے لینے کے لئیے ٹیسٹ کرایا،پی سی بی کا کرائے گیا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد میں نے کل ٹیسٹ کرایا
https://twitter.com/MHafeez22/status/1275689746765840395
واضح رہے کہ گزشتہ روز پی سی بی نے اعلان کیا تھا کہ منگل کے روز 7 کھلاڑیوں اور ٹیم منیجمنٹ میں شامل ایک رکن کےکوویڈ19ٹیسٹ کے نتائج مثبت آئے ہیں۔ مجموعی طور پراسکواڈ میں شامل 35 کھلاڑیوں اور آفیشلز کے کوویڈ 19 ٹیسٹ پیر کے روز لیے گئے ۔ان کھلاڑیوں اور آفیشلز کے ٹیسٹ لاہور، کراچی اور پشاور میں لیے گئے تھے۔
جن کھلاڑیوں کے ٹیسٹ مثبت آئے ان میں فخر زمان، عمران خان، کاشف بھٹی، محمد حفیظ، محمد حسنین، محمد رضوان اور وہاب ریاض شامل ہیں