لاہور:دیس سے جس کو پیاروہ ایسا ہی کرتے ہیں ، کرکٹرحسن علی نے وزیرکھیل سے بڑا مطالبہ کردیا،اطلاعات کے مطابق انٹرنیشنل ٹیسٹ فاسٹ بائولر حسن علی کی وزیر کھیل پنجاب رائے تیمور بھٹی سے ملاقات ۔
ذرائع کے مطابق کرکٹرحسن علی نے توکمال ہی کردیا ، نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں ہونے والی ملاقات میں حسن علی نے نے وزیرکھیل سے درخواست کی کہ وہ چاہتے ہیں کہ میرے علاقے کے باقی نوجوانوں کوکھیلنے کے لیے بہترین گراونڈ مہیا کیئے جائیں تاکہ وہ بھی کھیل کے میدان میں آگے بڑھ سکیں
تفصیلات کے مطابق وزیر کھیل کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ فاسٹ بائولر حسن علی پاکستان کا اثاثہ ہیں ،نوجوان کرکٹر نے پوری دنیا میں اپنی کارکردگی سے ملک پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔ امید کرتا ہوں کہ ٹیسٹ فاسٹ بائولر حسن علی جلد انجری سے صحتیاب ہوکر ایکشن میں دکھائی دیں گے۔
وزیر کھیل پنجاب رائے تیمور بھٹی کا کہنا تھا کہ گوجرانوالا ڈویژن میں کھیلوں کی نئی سہولیات اور اپ گریڈیشن کا کام جاری ہے اورگھکھڑ سپورٹس کمپلیکس جدید سہولیات سے آراستہ کیا گیا ہے۔ ٹیسٹ کرکٹر حسن علی کی درخواست پر محکمہ سپورٹس سے سفارشات طلب کرلی ہیں۔ قومی ہیروز کی پزیرائی ہمارا فرض ہے۔