کرکٹر ظفر گوہر کاامپائر کے فیصلے پر اعتراض، کتنا ہوا جرمانہ
تفصیلات کے مطابق امپائر کے فیصلے پر اعتراض کرنے پر سنٹرل پنجاب کے کرکٹر ظفر گوہر پر جرمانہ عائد کردیا گیا .ظفر گوہر پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا.سنٹرل پنجاب کے کرکٹر کو لیول 1 جرم کا مرتکب پایا گیا
آن فیلڈ امپائرز آلِ حیدر اور راشد ریاض نے ظفر گوہر کو پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.8 کی خلاف ورزی کرنے پر چارج کیا
ظفر گوہر کی جانب سے اعتراف جرم کرنے پر میچ ریفری محمد انیس نے کرکٹر پر جرمانہ عائد کردیا
سنٹرل پنجاب اور سدرن پنجاب کے درمیان قائد اعظم ٹرافی فرسٹ الیون ٹورنامنٹ کے دسویں راؤنڈ کا میچ اسٹیٹ بینک اسٹیڈیم کراچی میں جاری ہے