پاکستانی کرکٹر حسن علی کی بھارتی لڑکی شامیہ آرزو سے شادی کی خبروں پر سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے،
https://twitter.com/RanaWasifMunir/status/1156237950516170752?s=20
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی کی شادی کی خبریں عروج پر ہیں جبکہ اس دوران کرکٹر حسن علی نے کہا ہے کہ ابھی شادی کے معاملات فائنل نہیں ہوئے ہیں اور دونوں خاندانوں کی ملاقات کے بعد ہی کچھ طے ہو گا، اللہ نے چاہا تو جلد شادی کا اعلان کروں گا،
https://twitter.com/SabaBalochPTI/status/1156243234877771777?s=20
فیس بک اور ٹویٹر پر سوشل میڈیا صارفین دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں اور اس ہونے والی شادی کو بھی بھارت پر سرجیکل سٹرائیک قرار دیا جارہا ہے،
ہریانہ کی شمیہ آرزو سے تعلق رکھنے والی 🇮🇳ہندوستانی لڑکی سے 🇵🇰حسن علی کی 💐شادی کی بات سننے کے بعد ہندوستانی لوگوں کا رد عمل🇮🇳 pic.twitter.com/0GKf48hADj
— Green PAKISTAN (@shayank36575277) July 30, 2019
ایک صارف نے شعیب ملک اور حسن علی کے ہنستے ہوئے تصویر شیئر کی ہے اور لکھا ہے کہ چلو چلو انڈیا چلو
چلو چلو انڈیا چلو. 😂#HasanAli pic.twitter.com/0TggSHvplJ
— Atiq Ur Rehman Sial (@AtiqSial) July 30, 2019
واضح رہے کہ فاسٹ باﺅلر حسن علی کے بارے میں خبریں سامنے آرہی تھیں کہ وہ بھارتی حسینہ شامیہ آرزو کی زلفوں کے اسیر ہوچکے ہیں۔ شامیہ ان دنوں دبئی میں مقیم ہیں اور بطور فلائٹ انجینئر ایمریٹس ایئر لائنز میں خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔ شامیہ کا تعلق بھارتی ریاست ہریانہ کے ضلع میوات سے ہے۔ حسن علی سے قبل شعیب ملک اور محسن حسن خان بھی بھارت میں شادیاں کر چکے ہیں،
ادھر بعض صارفین نے اس امر پر بھی افسوس کا اظہا ر کیا ہے کہ بھارت کنٹرول لائن پر فائرنگ کر کے پاکستانی شہریوں کو شہید کر رہا ہے اور ہمارا میڈیا حسن علی کی شادی کی خبریں چلا رہا ہے،