معروف کرکٹر سرفراز احمد کی ایک وڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ گاتے ہوئے سنائی دے رہے ہیں. سرفراز کرکٹر شان مسعود کی قوالی نائٹ میں موجود ہیں اور وہاں وہ بہت زیادہ خوش دکھائی دے رہےہیں انہوں نے ہاتھ میں مائیک پکڑ رکھا ہے اور وہ انڈین گانا مبارک ہو تم کو یہ شادی تمہاری گا رہے ہیں اس گانے کو ادت نارائن نے گایا ہوا ہے ، سرفراز کی آواز میں اس گانے کو سن کو ان کے مداحوں نے کافی پسند کیا ہے. اداکارہ سونیا حسین بھی ان کی مداح نکلی ہیں انہوں نے سرفراز کے گائے ہوئے گیت کو نہ صرف پسند کیا ہے بلکہ انہوں نے کہا کہ او مائی گاڈ‌اتنا

خوبصورت گار رہے ہیں سرفراز. سونیا حسین کے علاوہ بھی سوشل مٰیڈیا پر سرفراز کے مداح ان کو کافی پسند کررہے ہیں ، کئی مداحوں نے تو سرفرازکو گائیکی شروع کرنے کا مشورہ دیدیا ہے. یاد رہے کہ شان مسعود کی شادی کی تقریبات شروع ہو چکی ہیں اور اسی سلسلے میں قوالی نائٹ رکھی گئی اور ان میں انہوں نے اپنے قریبی رشتہ داروں اور دوستوں‌کو مدعو کیا.

Shares: