(عبدالغفار شاکر ،باغی ٹی وی قصور)
تھہ شیخم اورگردونواح میں منشیات فروشی کا دہندہ عروج پر، پولیس منشیات فروشوں کی پشت پناہی کرنے لگی، علاقہ مکینوں کا آئی جی پنجاب، ڈی آئی جی شیخوپورہ رینج اور ڈی پی اوقصور سے نوٹس لے کر منشیات فروشوں کی پشت پناہی کرنیوالے ایس ایچ او سمیت دیگر عملے کے خلاف کاروائی کرنے اور علاقے سے منشیات فروشی کے خاتمے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق تھہ شیخم پولیس اسٹیشن میں آئے روز ایس ایچ او تبدیل کردیاجاتاہے جبکہ گزشتہ کچھ ماہ قبل قبضہ مافیا کی پشت پناہی پر ایس ایچ او کے خلاف مقدمہ درج کرکے جیل بھی بھیجا گیا، ڈی پی اوقصور کی جانب سے یہ تمام تر اقدامات قابلِ ستائش ہیں لیکن دوسری جانب جونہی کوئی نیا ایس ایچ او تعینات ہوتاہے کچھ دن علاقہ مکین سُکھ کا سانس لیتے ہیں لیکن دوبارہ پھر علاقہ میں منشیات فروش سرگرم ہوجاتے ہیں اور تعینات ہونے والے ایس ایچ او سمیت دیگر عملے کو اپنے بس میں کرکے منشیات فروشی کا مکروہ دہندہ دیدہ دلیری سے جاری رکھے ہوئے ہیں، اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ جب تک فرض شناس اور ایماندار پولیس آفیسر تھانہ تھہ شیخم میں تعینات نہیں ہوتا منشیات فروشی کا مکروہ دہندہ اسی طرح جاری رہے گاجس کی بیخ کنی کے لیے ڈی پی اوقصور کو سخت اقدامات اُٹھانے ہوں گے تاکہ علاقہ سے اس مکروہ دہندے کا مکمل طورپر قلع قمع کیاجاسکے۔ انہوں نے آئی جی پنجاب، ڈی آئی جی شیخوپورہ رینج اور ڈی پی اوقصور سے نوٹس لے کر منشیات فروشوں کی پشت پناہی کرنیوالے ایس ایچ او سمیت دیگر عملے کے خلاف کاروائی کرنے اور علاقے سے منشیات فروشی کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔

Shares: