ضلع ایسٹ پولیس کا کرمنل کے خلاف گھیرا تنگ ایک ہی دن میں دوسرا پولیس مقابلہ
تھانہ عزیز بھٹی پولیس کا عزیز بھٹی پارک نزد نزارت پولیس مقابلہ، فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتارکرلیا گیا، زخمی ملزم فہیم عرف فہیمو کو پولیس نے موقع پر گرفتار کیاجبکہ دوسرا ساتھی شہزاد عرف چٹا موقع سے فرار ہوگیا، گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کی گئی.
مقابلہ تھانہ عزیز بھٹی گشت پر مامور پولیس پارٹی نے کیا اور دو ملزمان کو پولیس پارٹی نے مشتبہ جانتے ہوٸے روکنے کا اشارہ کیا ملزمان نے پولیس پر فاٸرنک شروع کردی، زخمی ملزم درجنوں مقدمات میں پہلے بھی بند ہوکر جیل جا چکا ہے.
ملزمان کے خلاف حسب ضابطہ کارواٸی عمل میں لائی گئی، گرفتار زخمی ملزم کو طبی امداد کے لئے ہاسپیٹل منتقل کردیا گیا. گرفتار ملزم کا سابقہ رکارڈ نیچے دی گٸی لسٹ میں شامل ہے، مزید تفتیش جاری ہے ۔فرار ملزم کی تلاش شروع کردی گئی ہے. یاد رہے کے آج کے دن میں یے دوسرا پولیس مقابلہ ہے اس سے پہلے تھانہ گلشن اقبال پولیس نے مقابلہ کے دوران دو ملزمان کو اسلحلہ سمیت گرفتار کیا ایک زخمی حالت میں ہے.