کرمنلز کو کراچی میں عید کا سیزن بہت بڑی مارکیٹ نظر آتی ہے،کراچی پولیس چیف

کراچی میں زیادہ کیمرے لگائے جائیں تاکہ ملزمان کی نشاندہی ہوسکے
0
90

کراچی پولیس چیف عمران یعقوب منہاس نے کہا ہے کہ کرمنلز کو کراچی میں عید کا سیزن بہت بڑی مارکیٹ نظر آتی ہے-

باغی ٹی وی : ایڈیشنل انسپکٹر جنرل (اے آئی جی) کراچی عمران یعقوب کا کہنا تھاکہ کرمنلز کو کراچی میں عید کا سیزن بہت بڑی مارکیٹ نظر آتی ہے، کراچی میں رمضان میں 3 سے 4 لاکھ گداگر آتے ہیں، عید سیزن لگاتے ہیں، کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز اندرون سندھ، بلوچستان اور ملک کے دیگر علاقوں سے آتے ہیں، روایتی طریقوں سے کرائم کو ٹریس نہیں کرسکتے، ہمیں جدید طریقوں پر جانا ہوگا، کراچی میں زیادہ کیمرے لگائے جائیں تاکہ ملزمان کی نشاندہی ہوسکے۔

واضح رہے کہ کراچی میں ماہ رمضان میں اسٹریٹ کرائم میں جاں بحق افراد کی تعداد 19 ہوگئی اور رواں سال اب تک ڈکیتی مزاحمت پر 55 سے زائد افراد مارے جا چکے ہیں۔

سوئس سفارتخانے کی خاتون سمیت 5 پاکستانیوں کو یرغمال بنانے کے بعد لوٹ لیا …

کراچی میں شوال کا چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول

مبشر لقمان کی گاڑی کے نیچے بچہ آ گیا، ہسپتال میں باپ آیا تو کیا …

Leave a reply