برادر اسلامی ملک فلسطین کا پاکستان کو ہیلتھ یونٹ کا تحفہ، مخالفین نے تنقید کا موقع جانے نہ دیا

0
38

برادر اسلامی ملک فلسطین کا پاکستان کو ہیلتھ یونٹ کا تحفہ، مخالفین نے تنقید کا موقع جانے نہ دیا

باغی ٹی وی :برادر اسلامی ملک فلسطین نے پاکستان کو موبائل ہیلتھ یونٹس کا تحفہ دیا ہے جس پر حکومت مخالفین شدید تنقید کر رہےہیں. اس تحفہ کو بھی موجودہ حکومت کی طرف سے امداد لینے کے زمرے میں رکھ کر دیکھا جا رہا ہے.حکومت پر بھیک مانگنے اور ہر کسی سے ہر چیز لینے کی باتیں کر کے تنقید کی جارہی ہے .چند روز قبل برادر اسلامی دوست ملک فلسطین کےسفارتخانےمیں تقریب کا انعقاد کیا گیا ، معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا، فلسطینی سفیر نے تقریب میں شرکت کی۔

ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ فلسطین نے پاکستان کو موبائل ہیلتھ یونٹس کا تحفہ دیا ، فلسطینی سفیر نے موبائل ہیلتھ یونٹس ظفر مرزا کے حوالے کیں، ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا حکومت فلسطین اورعوام کے تہہ دل سے مشکورہیں، موبائل ہیلتھ یونٹ طبی سہولتوں سےمحروم علاقوں میں استعمال ہوگا۔معاون خصوصی نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان،قوم فلسطینی بہن،بھائیوں کیساتھ کھڑے ہیں، پاکستان ہر فورم پر فلسطینی بہن بھائیوں کیلئےآوازاٹھاتا رہے گا۔

یاد رہے بین الاقومی یوم یکجہتی براۓ فلسطین کی تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا تھا کہ پاکستان اسرائیل کی فلسطین سے مکمل انخلا کی حمایت کرتا ہے اور کرتا رہے گا، القدس الشریف فلسطین کا دارالحکومت ہے، پاکستان کی حکومت آزاد فلسطین کے قیام کی مکمل حمایت کرتی ہے۔پاکستان فلسطین کے اصولی موقف کے ساتھ کھڑا ہے.جس میں بیت المقدس فلسطین کا دارالحکومت ہو .

Leave a reply