کرونا کی وجہ سے دنیا میں دو کروڑ25 لاکھ57ہزار398 متاثر ہو چکے

0
39

کرونا کی وجہ سے دنیا میں دو کروڑ25 لاکھ57ہزار398 متاثر ہو چکے ہیں

باغی ٹی وی : کورونا وائرس کے سبب دنیا میں ساتھ لاکھ90 ہزار افراد ہلاک اور دو کروڑ25 لاکھ57ہزار398 متاثر ہو چکے ہیں۔ تا حال ایک کروڑ53 ہزار سے زائد مریض شفایاب بھی ہوئے ہیں۔

امریکہ اس وبا سے متاثر ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں57لاکھ 931 افراد متاثر اور ایک لاکھ 76 ہزار 337 ہلاک ہوئے۔وبا سے متاثر ہونے والے ممالک میں برازیل کا دوسرا نمبر ہے جہاں 34 لاکھ60ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے جب کہ ایک لاکھ 11 ہزار189 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

بھارت میں کورونا مریضوں کی تعداد 28 لاکھ 35 ہزار سے زائد ہو گئی ہے اور اموات کی مجموعی تعداد 53 ہزار 994 ہو گئی ہے۔روس میں کورونا وائرس سے9 لاکھ 37 ہزار 321 افراد متاثر ہیں اور 15 ہزار 989 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

جنوبی افریقہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 12 ہزار 413 ہوگئی ہے جبکہ 5 لاکھ 96 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ میکسیکو میں 5 لاکھ 37 ہزار31 افراد متاثر ہیں جب کہ 57 ہزار 481 اموات ہوئی ہیں۔

دنیا میں کورونا کے پہلے 50 لاکھ کیسز 185 دن رپورٹ ہوئے جبکہ آخری 50 لاکھ کیسز صرف 18 دنوں میں سامنے آئے۔

کوروناوائرس کا پہلا کیس17 نومبر 2019 کو رپورٹ ہوا تھا اور 6 مارچ کو دنیا بھر میں کیسز کی تعداد 1 لاکھ سے زائد ہوگئی۔ دنیا بھر میں 20 مئی کو کورونا کیسز کی تعداد 50 لاکھ ہوگئی جب کہ 27 جون کو یہ تعداد ایک کروڑ سے زائد ہوگئی۔ 22 جولائی کو مجموعی کیسز کی تعداد ڈیڑھ کروڑ ہوگئی۔ دنیا بھر میں 9 اگست کو مجموعی کیسز کی تعداد 2 کروڑ سے زائد تھی۔

دنیا بھر میں اب تک 1 کروڑ 45 لاکھ سے زائد مریض کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ دنیا بھر میں اس وقت ایکٹو کیسز کی تعداد 64 لاکھ 93 ہزار ہے۔،
ادھر پاکستان میں کرونا کیسز میں بتدریج کمی ہو رہی ہے،گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے 8 اموات ہوئی ہیں جبکہ 503 نئے مریض سامنے آئے ہیں

کرونا وائرس کے حوالہ سے بنائے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 6209 ہوگئی ہے۔ملک بھر میں کورونا ایکٹوکیسز کی تعداد 11 ہزار 945ہے اور اب تک 2 لاکھ 72 ہزار 804 افراد کورونا متاثرین صحتیاب ہوچکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 23 ہزار 670 ٹیسٹ ہوئے اور ملک بھر میں کورونا کے 23 لاکھ 63 ہزار 752 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔سندھ میں کورونا کے سب سے زیادہ 1لاکھ 27ہزار60 کیسز رپورٹ ہوئے۔ پنجاب میں 95 ہزار 800 ،خیبرپختونخوا میں 35 ہزار 468، اسلام آباد میں 15ہزار425، بلوچستان میں 12ہزار403، آزادکشمیر میں 2ہزار 219 اور گلگت بلتستان میں کورونا کیسز کی تعداد 2ہزار 583ہوگئی ہے۔

سندھ میں کورونا سے 2343 اموات ہوئی ہیں، ‏پنجاب میں2186، خیبرپختونخوا میں ایک ہزار242، اسلام آباد میں 175، بلوچستان میں 139، ‏گلگت بلتستان میں 63 اور آزادکشمیرمیں کورونا سے 61 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں

پاکستان میں کرونا سے مزید 8 اموات،503 نئے مریض سامنے آ گئے

Leave a reply