کرونا ٹیسٹ کے حوالے سے سراج الحق نے کیا بڑا مطالبہ

0
36

کرونا ٹیسٹ کے حوالے سے سراج الحق نے کیا بڑا مطالبہ

باغی ٹی وی :امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ لوگ پیسے نہ ہونے کی وجہ سے کورونا ٹیسٹ نہیں کرانے جاتے، ملک میں کورونا ٹیسٹ کو تو مفت ہونا چاہیے۔

سراج الحق نے سینیٹ اجلاس کے دوران اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم اس وبا کے وقت انسانیت، قوم کے لیے خیر کا راستہ تلاش کریں جو توبہ کا راستہ ہے، وفاقی اور سندھ حکومت کے درمیان لڑائی ہے، ہمارے پاس یہ وبا اچانک نہیں آئی، یہ پہلے چین، پھر اٹلی اور امریکا گئی، وبا سے لڑنے کی بجائے ایک دوسرے کو فتح کرنے پر لگے ہیں۔

سراج الحق نے کہا ہے کہ چہرے پر ماسک تو لگائے ہیں لیکن زبان کو تالے نہیں لگائے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ ملک میں دور دراز علاقوں میں لیب قائم کی جائیں۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ بیرون ملک سے جو پاکستانی واپس آئے ان سے ڈبل ٹکٹ کے پیسے لیے، وطن واپسی پر سمندر پار پاکستانیوں کو ہوٹلوں میں رکھا اور ان سے کرایہ وصول کیا، سمندر پار پاکستانیوں کو بل واپس کیا جائے۔مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی فوج کی جارحیت سے متعلق اُن کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیرمیں کورونا وائرس کو بطور ہتھیار استعمال کر رہی ہے۔
واضح‌رہے کہ پاکستان میں‌ کرونا کا پھیلاؤ لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد مزید تیز ہو گیا، 24 گھنٹوں میں 1452 نئے مریض سامنے آئے جبکہ 33 اموت ہوئیں

پاکستان میں کل مریضوں کی مجموعی تعداد 35 ہزار 788 ہو گئی ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 770 ہو گئی ہے

کرونا وائرس کے حوالہ سے بنائے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1452 نئے مریض سامنے آئے، پنجاب میں 13 ہزار 561، سندھ میں 13 ہزار 341، خیبر پختونخوا میں 5 ہزار 252، بلوچستان میں 2 ہزار 239، گلگت بلتستان میں 482، اسلام آباد میں 822 جبکہ آزاد کشمیر میں 91 مریض ہیں

پاکستان میں اب تک 3 لاکھ 30 ہزار 750 افراد کے کرونا ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 13 ہزار 51 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 9 ہزار 695 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں ۔

Leave a reply