کرونا وائرس بارے امریکی صدر بھی میدان میں آگئے

باغی ٹی وی : کرونا وائرس نے امریکہ میں بھی دہشت پھیلا رکھی ہے ، اس سلسلے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہمارے ماہرین غیر معمولی صلاحیتوں کے مالک ہیں کرونا وائرس پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کرونا وائرس سے متعلق لکھا ہے کہ کرونا وائرس کے معاملے پر چین کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں اور چینی ہم منصب کو ہر ممکن مدد کی پیشکش کی ہے۔


امریکی صدر نے کہا کہ امریکہ میں بہت کم کیسز رپورٹ ہوئے ہیں لیکن ہم کڑی نگاہ رکھے ہوئے ہیں اور ہمارے ماہرین غیر معمولی صلاحتیوں کے مالک ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے سینیٹ میں مؤاخذے سے متعلق لکھا کہ سینیٹ میں میرے مؤاخذے پر آج بحث شروع ہو گی۔

Shares: