سوشل میڈیا میں فوجی افسران پر کرپشن الزامات ، نیب نے وضاحت کردی
باغی ٹی وی : سوشل میڈیا میں فوجی افسران پر کرپشن الزامات ، نیب نے وضاحت کردی نیب ترجمان نے کہا آرمی کے دو سینئر آفسران کے خلاف سوشل میڈیا پر ایک گھناونی مہم چلائی جارہی ہے،
لیفٹیننٹ جنرل نوید زمان اور لیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی پر مالی بے ضابطگیوں کی الزام تراشی کی جارہی ہے، اپنے ایک بیان میں نیب نے کہا کہ نیب واضح کرتا ہے کہ ان دونوں آفسران کے خلاف کوئی کیس موجود نہیں، نہ ان افسران پر کوئی کیس تھا نہ ہے،
ان پر پلی بارگین کا کوئی جواز ہی نہیں بنتا،