سی ایس ایس میں مسلسل ناکامی، طالبہ نے خودکشی کرلی-
لاہور : نواب ٹاؤن میں 25 سالہ لڑکی نے سی ایس ایس کے امتحان میں مسلسل ناکامی پر دلبرداشتہ ہوکر زندگی کا خاتمہ کر لیا، پولیس نے پنکھے سے جھو لٹکتی ندا کی لاش اور خودکشی سے پہلے لکھی گئی تحریر قبضے میں لے لی۔
تفصیلات کے مطابق نشیمن اقبال فیز ون میں واقع دو کمروں کے اپارٹمنٹ سے ندا اکبر خان کی پنکھے سے لٹکتی ہوئی لاش ملی تھی، لڑکی کی دوست کی طرف سے اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ندا اکبر سی ایس ایس کے امتحان میں دو بار ناکام ہوئی ، مایوس ہو کر ندا نے زندگی کا خاتمہ کرلیا،
لاش کے قریب سے ملنے والی تحریر میں ندا نے اپنی ناکامی کا اعتراف کیا۔ پولیس کے مطابق ندا اکبر کا تعلق ملتان سے ہے، چند روز قبل اپنی والدہ کے ہمراہ لاہور آئی، پولیس اور فرانزک ٹیمیں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹےکرلیے۔ پولیس کا کہنا ہے ورثا کی طرف سے درخواست موصول ہونے پر کارروائی کی جائے گی۔