سندھ حکومت نے سی ایس ایس کا امتحان پاس کرنیوالے جعلسازوں کیخلاف بڑا فیصلہ کرتے ہوئے فیڈرل پبلک سروس کمیشن سےتفصیلات مانگ لیں۔
تفصیلات کے مطابق سندھ کےمبینہ جعلی ڈومیسائل پراعلیٰ ترین امتحان پاس کرنے کے معاملے پر سندھ حکومت نے سی ایس ایس کا امتحان پاس کرنیوالے جعلسازوں کیخلاف بڑا فیصلہ کرلیا۔
سندھ حکومت نے فیڈرل پبلک سروس کمیشن سےتفصیلات مانگ لیں ،اس حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ نے سیکریٹری فیڈرل پبلک سروس کمیشن کو خط لکھا جس میں کہا گیا ہے کہ اطلاعات ہیں دیگرصوبوں کےافرادنےسندھ ڈومیسائل پرملازمتیں حاصل کیں۔
محکمہ داخلہ سندھ نے خط میں مبینہ جعلی ڈومیسائل کےحامل افسران کے نام بھی ارسال کیے ہیں، جن کی دستاویزات کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔
خط میں کہا گیا ہے کہ ڈومیسائل کےاجراء سےقبل رہائش، تعلیمی اسناد کےثبوت کی تصدیق کی جائے اورپچھلے دس برسوں میں جعلسازی سے حاصل کیے گئے ڈومیسائل پی آرسیز منسوخ کئیے جائیں۔
اس کے علاوہ سندھ حکومت نے صوبے میں جعلسازی سے ڈومیسائل بنوانے کے معاملے پرے قوانین مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس حوالے سے صوبے بھر سےجاری ڈومیسائل اور پی آر سی کی ازسر نو تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔