ڈیرہ اسمٰعیل خان :سی ٹی ڈی اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، 2 دہشت گرد ہلاک ہو گٸے،بھاری اسلحہ برآمد ،اطلاعات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان سی ٹی ڈی نے بگوانی گاوں میں سرچ اپریشن کے دوران مخبر کی اطلاع پر ایک مکان پر چھاپہ مارنے کے دوران مشتبہ افراد کے سی ٹی ڈی اہلکاروں پر فائرنگ کردی جوابی کاروائی سے دو دہشت گرد مارے گٸے

پولیس حکام کےمطابق مقابلے میں مارے جانے والے دونوں دہشت گردوں کی شناخت وقار ظفر آباد ،نوید بستی درکھان والی سے ہوئی ہے دونوں مرنے والے دہشتگرد گزشتہ کھتی پولیس چیک پوسٹ حملے میں ملوث ہونے کے ساتھ ساتھ اغوا برائے تاوان اور پولیس کی ٹارگٹ کلنگ کے علاوہ حساس تنصیبات پر حملے میں بھی پولیس کو مطلوب تھے۔

مرنے والوں کا تعلق کالعدم جماعت ٹی ٹی پی کھیارہ گروپ سے تھا دہشت گردوں کے قبضے سے وائرلیس سیٹ۔کلاشنکوف۔اور دستی بم سمیت بارودی مواد برامد کرکے لاشیں قبضے میں لے کر ہسپتال منتقل کردی ہے جبکہ آر پی او ڈیرہ فلائیٹ لیفٹیننٹ (ر) محمد امتیاز شاہ اور ڈی پی او ڈیرہ کیپٹن (ر) واحد محمود کی قیادت میں علاقے میں سر چ آپریشن شروع کر رکھا ہے

پولیس جوانوں کے ہمراہ آر پی او اور ڈی پی او بزات خود اپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔گزشتہ شب پوٹہ پولیس چوکی پر حملے کے بعد آر پی او نے دہشت۔گردوں کی سرکوبی کے لئے سی ٹی ڈی اور پولیس پر مشتمل ٹاسک ٹیم بنائی تھی

Shares: